منہاج القرآن ویمن لیگ صفدرآباد کے زیرِاہتمام محفلِ میلاد النبی ﷺ

minhaj women league

منہاج القرآن ویمن لیگ صفدر آباد کے زیرِاہتمام محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مومن کے دل میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کا اعلیٰ معیار اور پیمانہ ہونا چاہیے۔ آپ ﷺ کے فرمان کے مطابق کوئی شخص اس وقت مومن نہیں ہو سکتا جب تک وہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات گرامی سے اپنے والدین، اولاد اور تمام لوگوں سے بڑھ کر محبت نہ کرے، انہوں نے کہا کہ آج ہمیں نسبت مصطفوی قائم کرتے ہوئے اپنی محبت کے معیار پختہ کرنے ہوں گے۔ محبت مصطفویٰ میں پختگی ہی منہاج القرآن کا پیغام ہے۔

پروگرام میں منہاج ویمن لیگ کی شیخوپورہ کی ضلعی ٹیم نے بھی شرکت کی۔

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

تبصرہ