دیپالپور: نظامتِ دعوت و تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام محفل میلادالنبیﷺ

minhaj ul quran

منہاج القرآن ویمن لیگ دیپالپور کی نظامتِ دعوت و تربیت کے زیرِاہتمام دسویں سالانہ محفل میلادالنبیﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں محترمہ کلثوم طارق نے ’’عشق مصطفیٰ ﷺ کی برکات اور صحابہ کرام کی زندگی میں محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی فضیلت‘‘ بیان کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتابوں کا تعارف بھی پیش کیا۔

اس سے پہلے محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد محترمہ قاریہ سدرہ انور صاحبہ نے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ محفل میں ضلعی ناظمہ محترمہ فروا تصدق صاحبہ نے لوگوں کو نماز کی اہمیت قرآن و سنت کی روشنی میں بتائی۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ