کراچی: قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی کی صاحبزادی مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب

سیدنا طاہرعلاوالدین

منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام جامع مسجد رحمانیہ میں تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مرحومہ کے بلندی درجات کی خصوصی دعا کی گئی۔

اللہ رب العزت حضور قدوۃ الاولیاءؓ کی شہزادی کو سیدۂ کائنات سلام اللہ علیہا کی چادرِ تطہیر کے سائے میں اعلی علیین میں اَرفع ‏درجات سے نوازے اور خانوادۂ غوث الوریٰ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

سیدنا طاہرعلاوالدین

تبصرہ