منہاج القرآن ویمن لیگ کے 34 ویں یوم تاسیس پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مبارکباد

منہاج القرآن ویمن لیگ نے انسانی خدمت کے شعبوں میں قابل فخر خدمات انجام دیں
پاکیزہ اور مہذب معاشرے کی تشکیل میں خواتین کا کردار مرکزی ہے: قائد تحریک منہاج القرآن

Dr Tahir-ul-Qadri special message on 34th foundation day of MWL

لاہور (5 جنوری 2022) تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے 34 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منہاج القرآن سے وابستہ خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکیزہ اور مہذب معاشرہ کی تشکیل میں تعلیم یافتہ خواتین کا کردار مرکزی ہے۔ علم، امن اور تربیت کے فروغ کے لئے ویمن لیگ نے مثالی خدمت انجام دے دی اور یہ سلسلہ آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔

منہاج القرآن ویمن لیگ نے اسلامی روایات و اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے ویمن امپاورمنٹ کے لیے شاندار جدوجہد کی، منہاج القرآن ویمن لیگ کے کردار سے ہزاروں خواتین اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ اپنے دعوتی کردار کے باعث آج ایک عالمگیر تحریک بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں مرد اور عورت تعلیم و تربیت کے حصول اور معاشی سرگرمیوں کی دوڑ میں یکساں حقوق و فرائض کے حامل ہیں، کوئی معاشرہ خواتین کو ترقی کے دھارے سے الگ رکھ کر خوشحالی کی منزل حاصل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ کا 34 سال کا سفر ہر اعتبار سے شاندار ہے۔ خواتین میں یہ شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کہ اسلامی اقدار کی پاسداری میں ہی تحفظ اور کامیابی ہے۔

تبصرہ