منہاج القرآن ویمن لیگ کا 34واں یوم تاسیس، ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کا خطاب

minhaj women league

منہاج القرآن ویمن لیگ کے 34ویں یوم تاسیس کی مرکزی تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ویمن لیگ کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویمن لیگ نے حقوق نسواں کی بحالی، دین اسلام کی اقدار کے فروغ کے ساتھ 34 برس کا سفر مکمل کیا ہے۔ یہ سفر ایک عزم و ہمت، حوصلہ اور استقلال کا سفر ہے۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے چار دہائیاں قبل خواتین کی علمی و عملی رہنمائی کے لیے ایک جدوجہد کا آغاز کیا تھا، آج یہ چراغ منہاج القرآن ویمن لیگ کی شکل میں دنیا بھر میں روشن ہو چکا ہے۔ انہوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے 34ویں یوم تاسیس پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم، ایگزیکٹیو باڈی اور دنیا بھر میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی تنظیمات، کارکنان، عہدیداروں کو خصوصی مبارکباد بھی دی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اللہ رب العزت کے شکرگزار ہیں کہ آج ہم ایک ایسی بامقصد تحریک کے ساتھ منسلک ہیں، جس کا مقصد معاشرہ میں عورت کو باوقار طرز زندگی دینا، اسلامی اقدار کے فروغ و اشاعت اور دور حاضر کے فتن کیخلاف سینہ سپر ہو کر حفاظت ایمان ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ کی ہر کارکن، ہر بہن اور بیٹی کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے کہ منہاج القرآن ویمن لیگ نے اپنی کامیابیوں کے 34 سال مکمل کیے۔

مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ یوم تاسیس کی تقریب میں محترمہ فضہ حسین قادری، محترمہ درۃ الزہراہ قادری، محترمہ باسمہ حسن قادری، محترمہ سُکینہ حسین قادری، منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان کی صدر ڈاکٹر محترمہ فرح ناز، ناظمہ محترمہ سدرہ کرامت علی و دیگر قائدین وکارکنان بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے منہاج القرآن ویمن لیگ کے 34 سالہ سفر پر روشنی ڈالی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر ڈاکٹر فرح ناز نے بھی اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے اعلیٰ ترین کارکردگی پر قائدین کو شیلڈز بھی دیں گئیں۔ آخر میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے 34ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا اور خصوصی دعا کی گئی۔

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

تبصرہ