منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام شہراعتکاف 2022 کا جائزہ اجلاس

Women itikaf city 2022

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام خواتین شہر اعتکاف 2022ء کا جائزہ اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں صدر فرح ناز کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں منہاج ویمن لیگ کی مرکزی کمیٹی سمیت تمام کمیٹیوں کی سربراہان نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمیٹی سربراہان نے اپنی اپنی کمیٹی کی کارکردگی رپورٹ مرکزی صدر فرح ناز کو پیش کی۔

اجلاس میں مرکزی صدر منہاج ویمن لیگ فرح ناز اور جنرل سیکرٹری سدرہ کرامت نے تمام کمیٹی سربراہان اور اعتکاف انتظامیہ کو عمدہ اور بہترین اتنظامات و اعتکاف کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے شہراعتکاف کی مخلتف کمیٹیوں کی کارکردگی کو بھی سراہا، جن کی وجہ سے اعتکاف میں خوایتن شرکاء کو انتہائی نظم و ضبط اور باقاعدگی کے ساتھ اپنے روحانی و تربیتی معمولات سمیت دیگر امور مکمل کرنے میں مدد ملی۔ آخر میں محترمہ فرح ناز نے شہراعتکاف میں رجسٹریشن کمیٹی، صفائی کمیٹی، حلقات التربیہ کمیٹی، شیڈول کمیٹی، میڈیکل کمیٹی اور سیکیورٹی کمیٹی کی بہترین کارکردگی کو بھی سراہا اور ہاوس کی طرف سے انہیں خصوصی مبارکباد بھی دی گئی۔

Women itikaf city 2022

تبصرہ