خانیوال: فہم دین پراجیکٹ کے سلسلہ میں اجلاس

minhaj women league

منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی وفد نے فہم دین پراجیکٹ کے سلسلہ میں خانیوال کا دورہ کیا، جس میں نائب زونل ناظمہ جنوبی پنجاب محترمہ مصباح مصطفیٰ اور کوآرڈینیٹر دروس قرآن محترمہ صباء اسلم شامل تھیں، انہوں نے منہاج ویمن لیگ میاں چنوں کی ذمہ داران کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر مقامی ٹیم کو فہم دین سافٹ ویئر میں رجسٹریشن پر ٹریننگ دی گئی۔

دورہ سے قبل منہاج القرآن ویمن لیگ کی جانب سے فہم دین پراجیکٹ کے حوالے سے مختلف اضلاع میں 5 روزہ دورہ جات ترتیب دئیے گئے، جس کے تحت مختلف اضلاع میں پراجیکٹ کی آگاہی اور سافٹ ویئر میں رجسٹریشن کے حوالے سے اگاہی دی جائے گی۔

minhaj women league

تبصرہ