منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام عید ملن پارٹی

minhaj ul quran women league

منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام عید ملن پارٹی و خدمت دین کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرزا جنید علی ناظم تحریک منہاج القرآن کراچی کیپٹل زون نے خصوصی بریفنگ دی۔ اس موقع پر محترمہ فوزیہ جنید مرکزی زونل ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی نے فہم دین پراجیکٹ کی اہمیت پر گفتگو کی۔

تقریب میں محترمہ نصرت رعناڈار صدر منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی نے تنظیمات کو رمضان المبارک کی کارکردگی پر مبارکباد پیش کی اور اختتامی کلمات ادا کئے۔ آخر میں منہاج سائبر ایکٹویٹس کو مرکز کی جانب سے سرٹیفکیٹ پیش کئے گئے۔

minhaj ul quran women league

minhaj ul quran women league

تبصرہ