منہاج القرآن ویمن لیگ جرمنی کے زیراہتمام بچوں کی آنلائن محفل

minhaj ul quran

منہاج القرآن ویمن لیگ جرمنی کے زیراہتمام بچوں کی آنلائن محفل نعت 26 جون 2022 کو منعقد کی گئی، جس میں بچوں نے گوگل میٹ کے ذریعے شرکت کی۔ اس موقع پر آنلائن محفل میں دنیا بھر سے بچوں، بچیوں اور نعت خوانوں نے شر کت کی اور بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔

محفل میں جرمنی سے محمد نواز نے تلاوت قرآن مجید کی سعادت حاصل کی جبکہ حمد باری تعالیٰ ارحم شہزاد، سارا شہزاد نے پڑھی۔ نقابت کے فرائض محترمہ یاسمین شہزاد نے سرانجام دیئے۔

محفل میں پاکستان سے ننھی منی بچی فروہ فیض نے ’’آقا علیہ الصلٰوۃ والسلام کے نظر کرم‘‘ پر سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کرم چاہتے ہو تو پہلے آقا علیہ السلام کے دربار میں حاضر ہوں، جیسے کہ الله رب العزت نے قرآن کریم میں فرمایا: ’’اے میرے رسول اگر آپ کے امتی اپنی جانوں پر ظلم کر بیٹھیں تو وہ پہلے آپ ﷺ کے دربار میں حاضر ہوں‘‘۔ یہاں سے پتہ چلتا ہے کہ الله رب العزت تب نظر کرم فرماتا ہے جب در مصطفیﷺ پر حاضر ہو کر گناہ گار توبہ تائب ہوتا ہے۔

جرمنی سے کمسن بچی فاطمہ نے’’ شکرانہ نعمت’’کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شکرانہ نعمت یہ ہے کہ انسان اپنے قول و فعل سے شکرگزار ہو اور ان کا آقا علیہ السلام سے ایسا رشتہ جڑ جائے کہ دکھ تکلیف میں بھی وہ ناشکری کے کلمات زبان پر نہ لائے۔

محفل میں جرمنی کے ننھے منے بچے حماد نواذ نے ’’رحمۃ للعالمین’’ پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیشہ اور ہر جگہ بچوں سے محبت اور شفقت سے پیش آتے۔ جب وہ سفر سے واپس آتے تو بچے ان کے استقبال کے لئے دوڑتے۔ رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم ان سے پیار کرتے، محبت کرتے، بعض کو اپنے ساتھ سوار کرلیتے اور اپنے اصحاب سے بھی وہ کہتے کہ دوسروں کو وہ سوار کرلیں اور اسی حالت میں شہر کے اندر لوٹتے۔

محفل کے اختتام پر سلام پڑھا گیا اور آخر میں محترمہ خدیجہ نے دعا کرائی۔

رپورٹ ملکہ صبأ

minhaj ul quran

تبصرہ