جرمنی: منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام کوبلنز میں محفل میلاد

minhaj ul quran

منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام کوبلنز میں محفل میلاد منعقد کی گئی جسمیں محترمہ صفیہ اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طھارۃ القلوب کا تعلق قلب و باطن کی اسراء سے ہے۔ سیدنا علی کرم اللہ وجہ نے اپنے بڑے صاحبزادہ سیدنا امام حسن مجتبی علیہ السلام کو وصیحت فرمائی اور بیٹے کو ارشاد فرمایا میں تمہیں وصیحت کرتا ہوں کہ اللہ سے ڈرتے رہنا اور اسکے اوامر و نواہی کی پختگی کے ساتھ پابندی کرنا اور اللہ کے ذکر کے ساتھ اپنے دل کو زندہ اور آباد رکھنا اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھنا۔

انہوں نے کہا کہ بیٹے تمہارے اور اللہ کے درمیان جو رشتہ ہے اس سے اور کو ئی رشتہ پائیدار نہیں ہو سکتا۔ جو احکام اللہ کی طرف سے پہنچے ہیں انکی پیروی کرنا، انکے ذریعے اپنے دل کو زندہ رکھنا اور زہد کے ذریعے یعنی دنیا کی ہوس خواہشات سے بے رغبت ہو کر انہیں مردہ کر دینا اور دل کی ذندگی کیلے یقین کا سہارا لینا۔

حضرت علی کرم اللہ وجہ کی اس نصیحت کو لینے کا مقصد یہ ہے کہ اسمیں دل کے احوال کا ذکر کیا گیا ہے کہ دل کسطرح ذندہ ہوتا ہے اور کسطرح مردہ ہوتا ہے؟

اس سے پہلے محفل نعت کا باقاعدہ آغاز محترمہ صفیہ نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ بعدازاں محترمہ سعدیہ نے حمد باری تعالی پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ محفل میں دیگر خواتین نے بھی اپنے خوبصورت انداز میں بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ پروگرام کے آخر میں تا جدار کا ئنات پہ سلام پڑ ھا گیا اور آخر میں محترمہ فر حت عمران نے دعا کرآئی۔

رپورٹ: ملکہ صبا

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ