جرمنی: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس

Shahadat Imam Hussain Conference

منہاج القرآن ویمن لیگ جرمنی کے زیراہتمام شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس مونچن گالڈ باخ میں منعقد ہوئی، جس میں محترمہ خدیجہ نے واقعہ کربلا کی داستان خطاب کی شکل میں بیان کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے کربلا میں ادا کردہ کردار کو خواتین کی تربیت اور آج کی یزیدی طاقتوں کا سامنا کرنے کے لیے نمونہ پیش کیا۔

کانفرنس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا گیا جس کی سعادت محترمہ بنش نے حاصل کی، صدر منہاج القرآن جرمنی محترمہ عظمی طارق نے آقاء دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت رسول مقبول پیش کی اور نہایت خوبصورت انداز میں جگر گوشۂ بتول امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ میں منقبت کی صورت میں عشق حسینی کا اظہار کیا گیا۔

کانفرنس کے اختتام پر سلام پڑھا گیا اور رقت آمیز دعا کی گئی۔

رپورٹ: ملکہ صبا صدر سوشل میڈیا، جرمنی

تبصرہ