منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ’’محفل ذکر امام حسین‘‘ علیہ السلام

فکر حسین کانفرنس

منہاج القرآن ویمن لیگ ہانگ کانگ کے زیراہتمام سالانہ ’’محفل ذکر امام حسین‘‘ علیہ السلام مورخہ 6 اگست 2022ء کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں منعقد ہوئی، جس میں صدر منہاج ویمن لیگ ہانگ کانگ محترمہ شکریہ رحمت علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلبیت اطہار سلام اللہ علیہم کی محبت، ادب اور احترام ہر مسلمان پر واجب ہے۔ قرآن کریم میں رب کائنات نے اہل بیت اطہار رسول صل اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی محبت کو ہر مسلمان کے لازم قرار دیا، نبی مکرم صل اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے اہل بیت اطہار کی محبت کو اپنی محبت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ رسول کریم صل اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں فرما کر قیامت تک آنے والے اہل ایمان کو وہ درس محبت حسین علیہ سلام دے دیا جس میں مسلمانوں کے ایمان کی بقا کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا میں جہاں اہل بیت اطہار کے مردوں کی شجاعت، وفا اور قربانی بےمثال ہے وہی اہل بیت اطہار کی خواتین کا کردار بھی مثالی رہا۔ تاریخ انسانیت کی سب سے بڑی مصیبت اور آزمائش میں مصطفی کریم صل اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی بیٹیاں عزم و عظیمت اور صبرو استقلال کا وہ نمونہ ثابت ہوئیں جس کی مثال تاریخ انسانیت میں نہیں ملتی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا آج کے اس عظیم دن یہی پیغام ہے کہ اسلام کی ترویج، اسلام کی اشاعت، اسلام کے غلبے اور اپنی نسلوں کے ایمان کی حفاظت کے لئے آج کی خواتین کو نبی کریم صل اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی بیٹیوں کا کردار اپنانا ہو گا۔

اس سے پہلے محفل میں تلاوت کی سعادت نمرہ فاطمہ اور مومنہ اورنگ زیب نے حاصل کی جبکہ نعت شریف سمرہ اور ساتھی، ثمن اور ساتھی، آسیہ حفیظ اور حرا ذیشان نے پیش کی۔ محفل میں منقبت شہدائے کربلا زہرہ بی بی، زبیدہ بیگم، سعیدہ شفیق، نویدہ بیگم اور فوزیہ بیگم نے پیش کی۔ اس کے علاوہ ادارہ کی طالبات نے اسمائے حسنی بھی محفل میں پیش کیے۔

محفل میں درود وسلام کے بعد محترمہ خدیجہ بیگم کی دعا سے یہ عظیم الشان محفل اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر ہانگ کانگ بھر سے خواتین نے بھرپور شرکت کی جن کی خصوصی لنگر سے تواضع کی گئی۔

رپورٹ: حمیرا ریاض

فکر حسین کانفرنس

فکر حسین کانفرنس

فکر حسین کانفرنس

فکر حسین کانفرنس

تبصرہ