منہاج القرآن ویمن لیگ جرمنی کے زیراہتمام بچوں کی ’’امام حسین علیہ السلام‘‘ کانفرنس

امام حسین کانفرنس

منہاج القرآن ویمن لیگ جرمنی کے زیراہتمام بچوں کی آنلائن ’’امام حسین علیہ السلام‘‘ کانفرنس 28 اگست 2022 کو منعقد ہوئی، جسمیں بچوں نے گوگل میٹ کے ذریعے شرکت کی۔ اس موقع پر محفل میں دنیا بھر سے بچوں اور بچیوں نے شر کت کی۔ محفل میں پاکستان سے ننھی منی بچی فروہ فیض نے امام حسین علیہ السلام کی زندگی پر سیر حاصل گفتگو کی جبکہ حماد مظفر نے نماز کے حوالے سے گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ نماز جنت کی کنجی ہے اور اگر زندگی میں حقیقی قلبی سکون حاصل کرنا ہے تو ہم سب کو نماز باقاعدگی سے ادا کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے تادم آخر نماز کو قائم کیا اور اسی میں ہی فلاح دارین ہے۔

محفل کے اختتام پر درود و سلام پڑھا گیا جسکی سعادت محترمہ عمرانہ مظفر نے حاصل کی جبکہ دعا محترمہ خدیجہ نواز نے کرائی۔

تبصرہ