جرمنی: منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ

منہاج ویمن لیگ جرمنی

منہاج القرآن ویمن لیگ جرمنی کے زیراہتمام ڈوزلڈوف میں 2 اکتوبر 2022ء کو خواتین کی محفل میلاد النبی ﷺ منعقد ہوئی، جس میں محترمہ خدیجہ نواز نے ’’ذکر مصطفی ہر غم کا مداوا‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ جسموں اور بدنوں کی روحانی راحت و سکون کے لیے ذکر مصطفیٰ ﷺ ہی ہر درد کا مداوا ہے۔ ذکر مصطفیٰ ﷺ کائنات کے ہر روحانی مرض کا علاج ہے۔ آج افراتفری کے اس دور میں ہم ذکر مصطفیٰ ﷺ کے ذریعے ہی اپنے ایمان کو تقویت دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا سے جو چوٹ ملتی ہے اسکا رونا ہم دنیا کے آگے روئیں گے تو وہ غم مٹتا نہیں لیکن جب ذکر مصطفی کریں اور درود پڑھیں تو ہر غم دور ہو جا تا ہے۔ اس ذکر سے وہ بے نیازی اور غنیٰ نصیب ہوتا ہے جو کسی عمل میں نہیں۔ انہوں نے کہا ہمیں مکین گنبد خضری سے اپنا تعلق اور مضبوط کرنا ہو گا، جس سے دنیا و آخرت کی خیر نصیب ہوتی ہے۔

محفل میں صدر منھاج القرآن ویمن لیگ جرمنی محترمہ عظمیٰ طارق نے اور محترمہ منور نے نعت پڑھی۔ آخر میں سلام حاضرین محفل نے ملکر پڑھا جبکہ دعا محترمہ عظمی طا رق نے کرآئی۔

رپورٹ: ملکہ صباء ناظمہ سوشل میڈیا جر منی

تبصرہ