منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام ڈسکہ میں محفل میلاد مصطفیٰﷺ

minhaj women league sialkot

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام ضلع سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں محفل میلاد مصطفیٰﷺ منعقد ہوئی، جس میں خواتین کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کورسز عرفان الہدایہ محترمہ صائمہ نور نے خصوصی خطاب کیا۔ محترمہ صائمہ نور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے دامن سے وابستہ ہونے کے لیے ضروری ہے کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی حضور ﷺ کے ساتھ عشق و ادب کی داستانوں کو دھرایا جائے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام یہی ہے کہ مشکلات میں گھرے امت کے سفینے کو اگر پار لگانا ہے تو ہمیں ہر دل میں عشق مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے چراغ جلانے ہوں گے۔ فہم دین پراجیکٹ کا تعارف دیتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے فہم دین کے ذریعے دین مصطفوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو ہر فرد واحد تک پہنچانا آسان کر دیا۔

minhaj women league sialkot

minhaj women league sialkot

minhaj women league sialkot

تبصرہ