پیغامِ رسالت کو سمجھنا اور سیرتِ طیبہ کو اپنانا ہی محبت مصطفیٰ ﷺ کا تقاضا ہے: سدرہ کرامت کا فتح جھنگ میں میلاد کانفرنس سے خطاب

Let us vow to study the Seerah of the Holy Prophet (pbuh)- Sidra Karamat

منہاج القرآن ویمن لیگ اٹک تحصیل فتح جھنگ کے زیرِاہتمام 29ویں سالانہ محفلِ میلاد مصطفیٰﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں خواتین نے شرکت کی۔ کانفرنس میں مرکزی نائب صدر محترمہ سدرہ کرامت نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیغامِ رسالت کو سمجھنا اور سیرتِ طیبہ کو اپنانا ہی محبت مصطفیٰ ﷺ کا تقاضا ہے۔

فتح جھنگ کی سرزمین پر ہزار ہا خواتین سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ سدرہ کرامت کا کہنا تھا کہ ربیع الاول کے اس مبارک ماہ میں آپؐ کے پیغام رسالت کو سمجھنا اور سیرت طیبہ کو اپنانا ہی میلاد النبی اور آپؐ سے اصل محبت ہے۔ آج ہمارے مسائل کا حل اور سب سے بڑی سچائی اور حالات کا تقاضا یہی ہے کہ ہم پورے کے پورے اسلام میں داخل ہو جائیں اور رسول رحمتؐ کی تعلیمات پر عمل کریں اور ان کو عوام تک پہنچائیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ سے حقیقی محبت کا تقاضا ہے کہ آپ ﷺ کی سیرت طیّبہ کو زندگی کا راہ بر بنایا اور سیرت کو اپنایا جائے۔ ہمیں اللہ تعالیٰ سے اپنا تعلق مضبوط بنانا چاہیے اور پوری زندگی کو سیرت اور اسوہ حسنہ کی روشنی میں گزارنے کا عہد اور جذبہ پیدا کرنا چاہیے۔

مزید انکا کہنا تھا کہ آج امت کے ہر فرد کو شدید ضرورت ہے کہ وہ سیرت رسول ﷺ کا مطالعہ اس نقطہ نظر سے کرے کہ موجودہ حالات میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ ہمارے لیے کیا درس فراہم کرتی ہے۔

3 دہائیوں سے منعقد ہونے والی فقید المثال میلاد کانفرنس اور اس کے شاندار انتظامات پر محترمہ سدرہ کرامت نے صدر ویمن لیگ فتح جھنگ صفورہ زبیر اور ان کی ٹیم خصوصاً ایم ایس ایم سسٹرز کی کاوشوں کو سراہا اور انکی حوصلہ افزائی کی۔

Let us vow to study the Seerah of the Holy Prophet (pbuh)- Sidra Karamat

Let us vow to study the Seerah of the Holy Prophet (pbuh)- Sidra Karamat

Let us vow to study the Seerah of the Holy Prophet (pbuh)- Sidra Karamat

بک سٹال

Milad Conference organized by Minhaj ul Quran Women League Fateh Jang

Milad Conference organized by Minhaj ul Quran Women League Fateh Jang

Let us vow to study the Seerah of the Holy Prophet (pbuh)- Sidra Karamat

تبصرہ