منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام کوہاٹ میں محفل میلاد النبیﷺ

minhaj ul quran women league

منہاج القرآن ویمن لیگ کوہاٹ خیبر پختونخوا کے زیراہتمام محفل میلادﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں زونل ناظمہ خیبر پختونخواہ ارشاد اقبال اعوان نے خطاب کیا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجدارِ کائنات صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذاتِ مبارکہ امت کے ایمان کا مرکز و محور اور حقیقی اَساس ہے۔

امت مسلمہ کی بقا و سلامتی اور ترقی کا راز اس امر پر منحصر ہے کہ وہ فقط ذاتِ مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو اپنی عقیدت، محبت اور تمناؤں کا مرکز و محور بنا لے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم صل اللہ علیہ والہ وسلم کی نسبت کے استحکام اور واسطہ کے بغیر دنیا میں عزت و سرفرازی کبھی بھی نصیب نہیں ہوسکتی اور نہ ہی آخرت میں نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

minhaj ul quran women league

minhaj ul quran women league

minhaj ul quran women league

تبصرہ