منہاج القرآن ویمن لیگ کہوٹہ کے زیرِاہتمام محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد

Milad Mehfil MWL Kohota RawalPindi

منہاج القرآن ویمن لیگ کہوٹہ (راولپنڈی) کے زیرِاہتمام 22 نومبر2022 کو محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا،جس میں زونل ناظمہ شمالی پنجاب حدیقہ بتول نے خصوصی شرکت و خطاب کیا۔

محفل میلاد مصطفی ﷺ کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کے بعد بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔محفل میں شریک خواتین سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ حدیقہ بتول نے کہا کہ جب بھی دنیا میں کوئی کسی پر احسان کرتا ہے تو جس پر احسان کیا جاتا ہے وہ ساری زندگی اپنے محسن کو محبت و ادب کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ حضور ﷺ تو پھر محسن انسانیت ہیں، آپ نے بھٹکی ہوئی انسانیت کو راہ حق دکھائی، آپ ﷺبشیر و نذیر بن کر، رحمۃ للعالمین بن کر تشریف لائے تو مؤمنین کی محبت و عقیدت کی سب سے زیادہ حقدار ذات مصطفٰی ﷺ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ امت مسلمہ کو قرون اولی کے صحابہ کرام اور مؤمنین کے عشاق کی داستانیں سنائی جائیں تاکہ یہ پریشاں حال امت پھر سے عشق رسول ﷺ کی دولت سے مالامال ہو کر اپنے تعلق کو مضبوط کر سکے۔ یہ درد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ہے کہ لوگو! عشق مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لو، حضور کے عشق میں رونے والے بن جاؤ اور والئ گنبد خضراء کے ساتھ اپنا ٹوٹا ہوا تعلق بحال کر لو۔

محفل کے انعقاد اور شاندار انتظامات پر محترمہ حدیقہ بتول نے محترمہ بشریٰ رفیق اور بزمِ سیدہ آمنہ کی میلاد کمیٹی کو خصوصی مبارکباد پیش کی اور ان کی دینی و ملی کاوشوں کو سراہا۔ محفل کے اختتام پر امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کی سلامتی، عظیم مصطفوی مشن کی کامیابی اور شیخ الاسلام کی صحت و درازئ عمر کیلئے دعا کی گئی۔

Milad Mehfil MWL Kohota RawalPindi

Milad Mehfil MWL Kohota RawalPindi

Milad Mehfil MWL Kohota RawalPindi

Milad Mehfil MWL Kohota RawalPindi

Milad Mehfil MWL Kohota RawalPindi

تبصرہ