نظامتِ دعوت و تربیت کے زیرِاہتمام علم المقامات کورس بعنوان الترتیل کا انعقاد

Qiraat-Course-by-Minhaj Women League and Nazamat e Tarbeyat

شعبہ دعوت و تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام پندرہ روزہ علم المقامات کورس انعقاد پذیر ہوا۔ اس کورس میں قاری سید خالد حمید کاظمی نے طالبات کو قرآن کریم کی قرآت کے مختلف لہجات سے متعارف کروایا۔ آپ نے روزانہ کی بنیاد پر ان مقامات کی مشق کروائی اور طالبات سے سابقہ اسباق سن کر اُن کی اصلاح بھی کی۔

اس کورس کا بنیادی مقصد طالبات کو قرآن حکیم کی درست اور خوبصورت انداز میں ادائیگی کے قابل بنانا اور اُن کی قرآت کو مزید نکھارنا ہے۔ اس کورس میں پچاس سے زائد طالبات شریک ہوئیں۔ ان طالبات کا کہنا ہے کہ انہیں اس کورس سے علم المقامات کے متعلق بہت جامع رہنمائی میسر آئی اور منہاج القرآن ویمن لیگ مبارکباد کی مستحق ہے کہ انہوں نے اس کورس کا انعقاد کر کے طالبات کو گھر بیٹھ کر سیکھنے کا موقع فراہم کیا۔

Qiraat-Course-by-Minhaj Women League and Nazamat e Tarbeyat

تبصرہ