سرگودھا: سیلاب متاثرین کی امداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے رضاکاران کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی تقریب

Event to encourage volunteers actively participating in flood relief

2022 میں آنے والے سیلاب کے باعث جب پاکستان کا 60 فیصد حصہ پانی میں ڈوب چکا تھا اور سیلاب متاثرین بے سروسامان کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر تھے، تو تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کی جانب سے تمام تر سرگرمیاں مؤخر کر کے تنظیمات کو امداد سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایات دی گئیں۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین نے سیلاب متاثرین کی بحالی اور مدد میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کیا، اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زریعے ان تک گرم کپڑے، غذائی اجناس اور دیگر ضروریات زندگی پہنچائی۔

امدادی کارروائیوں میں ویمن لیگ سرگودھا ڈویژن کی جن ذمہ داران اور کارکنان نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا انہیں اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا، تقریب میں مرکزی ناظمہ و ڈائریکٹر شعبہ وائس عائشہ مبشر اور نائب زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب بتول مشتاق نے خصوصی شرکت کی۔ جن بہنوں کو شیلڈز سے نوازا گیا ان میں انجم شہزادی، مریم عرفان، صفیہ اقبال، صدف سعید، آسیہ گل، قمر ندیم، رضوانہ قمر، اسماء نور، تقدیس زہراء، نور العین اور ارم شہزادی شامل ہیں۔

تبصرہ