منہاج القرآن ویمن لیگ ہری پور کے زیرِاہتمام میلاد النبی ﷺ کانفرنس

Milad un Nabi Conference in Haripur

منہاج القرآن ویمن لیگ ہری پور کے زیرِاہتمام میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ناظمہ شعبہ جات محترمہ عائشہ مبشر نے خصوصی شرکت کی۔ زونل ناظمہ ہزارہ محترمہ رافعہ عروج ملک نے خصوصی خطاب کیا۔

کانفرنس میں محترمہ سیدہ عاتکہ (صدر ویمن لیگ ہری پور) نے ہری پور کی ورکنگ رپورٹ پیش کی۔ محترمہ ام ایمن (ناظمہ ہری پور) نے استقبالیہ پیش کیا۔ کانفرنس میں 400 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔

محترمہ رافعہ عروج نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمان کی پختگی کے لئے قرآن اور صاحبِ قرآن سے قلبی وابستگی ہونا ضروری ہے۔ ایمان کا کل، ذاتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہے، جس کے لئے عملاً حضور علیہ الصلاۃ والسلام کی اتباع اور پیروی آج کے دور کی اہم ضرورت ہے۔ منہاج القرآن سیرت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کا راستہ ہے جس کی منزل حضور علیہ الصلاۃ والسلام کی رضا ہے۔

Milad un Nabi Conference in Haripur

Milad un Nabi Conference in Haripur

Milad un Nabi Conference in Haripur

Milad un Nabi Conference in Haripur

Milad un Nabi Conference in Haripur

تبصرہ