منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام الاحسان کیمپ کا انعقاد

Al Ihsan camp in Karachi

کیمپ میں مرکزی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ڈاکٹر فرح ناز، ناظمہ زونز اے محترمہ انیلہ الیاس اور ناظمہ شعبہ جات بی محترمہ لبنیٰ مشتاق نے خصوصی شرکت کی۔

کیمپ کا باقاعدہ آغاز سورہ الرحمٰن کی آیاتِ بینات کی تلاوت سے عاصمہ ملیحہ نے کیا۔ حمد باری تعالیٰ انعم صہیب نے اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عاملہ کاشمیری نے پیش کی۔

ناظمہ زونز اے محترمہ انیلہ الیاس نے کیمپ کا ابتدائیہ پیش کیا۔ آپ نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے الاحسان کیمپ کے اغراض و مقاصد سے روشناس کروایا۔ آپ نے موضوعِ احسان پر سیر حاصل گفتگو کی اور اصحاب الشمال، اصحاب الیمین اور السابقون کو خوبصورت و مختصر انداز میں بحوالۂ آیاتِ قرآنی پیش کیا۔

عرفان الہدایہ ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ اور ناظمہ شعبہ جات بی محترمہ لبنیٰ مشتاق نے "احسان اور حسن سلوک کیا ہے" کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔ آپ نے نہایت جامع و سہل انداز میں "احسان" کے لفظی و اصطلاحی معنی و مفاہیم سے کیمپ کے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے محسنین کے خصائص و شمائل سے متعارف کروایا۔

مرکزی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ڈاکٹر فرح ناز نے اس کیمپ سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے احادیث مبارکہ کی رو سے احسان کے مدارج و مراتب بیان کئے۔ آپ نے مزید کہا کہ محسنین ہی معاشرتی رویوں میں انقلاب برپا کر سکتے ہیں اور سفرِ احسان کے دوران طہارت و پاکیزگی، غصہ پہ کنٹرول اور عفو درگزر تین اہم خصائص طبع ہیں۔ روزمرہ زندگی میں ان تین عناصر کو اپنی طبیعت میں شامل کرنے سے ہی سفرِ احسان کے مراحل طے کئے جا سکتے ہیں۔ اس کیمپ میں ان تین طبعی خصائص سے متعلق خود احتسابی کی مشق بھی کروائی گئی۔

Al Ihsan camp in Karachi

Al Ihsan camp in Karachi

Al Ihsan camp in Karachi

Al Ihsan camp in Karachi

Al Ihsan camp in Karachi

Al Ihsan camp in Karachi

تبصرہ