
مفتی اعظم منہاج القرآن انٹرنیشنل، ممتاز عالمِ دین، مفسرِ قرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کے دیرینہ رفیق حضرت مفتی عبدالقیوم خان ہزارویؒ کے ایصالِ ثواب کے لیے منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام قرآن خوانی اور دعائیہ نشست کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی ایگزیکٹو ٹیم نے قرآنِ مجید کی تلاوت، درود و سلام اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔ مرحوم کی علمی، فقہی اور دینی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی دینِ اسلام کے لیے گراں قدر خدمات کو یاد کیا گیا۔ شرکاء نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حضرت مفتی عبدالقیوم خان ہزارویؒ کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، انہیں جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ، شاگردوں اور وابستگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ۔





تبصرہ