منہاج القرآن ویمن لیگ وسطی ضلع گوجرانوالہ کے زیرِاہتمام ماہانہ اجلاس کا انعقاد

Monthly Meeting Of MWL Central Gujranwala District Discusses Organizational Targets 2026

منہاج القرآن ویمن لیگ وسطی ضلع گوجرانوالہ کے زیرِاہتمام ماہانہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے کیا گیا، جس کے بعد بارگاہِ رسالت میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی۔

محترمہ حریرہ باور صاحبہ (نائب زونل ناظمہ سنٹرل پنجاب) اور محترمہ نسرین اسلم صاحبہ (ڈویژنل کوآرڈینیٹر منہاج ویمن لیگ گوجرانوالہ) کی خصوصی شرکت تمام تحصیلات کی صدور وناظمات اور متعلقہ تنظیمی عہدیداران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

ایجنڈا پوائنٹس:
1. شعبہ جاتی ورکنگ کی ناگزیریت (تنظیمی نیٹ ورک کو فعال کرنا)۔
2. محرم الحرام پلان (مقاصد، قربانیاں اور شہدائے کربلا کا کردار)۔
3. مراکزِ علم کی فعالیت (درسِ قرآن، کورسز اور علمی حلقے)۔
4. تنظیمی استحکام۔

▪️محترمہ نسرین اسلم صاحبہ نے تمام ایجنڈا پوائنٹس کو نہایت تفصیل سے بیان کیا، جبکہ محترمہ حریرہ باور صاحبہ نے شرکاء کو تنظیمی و دعوتی امور کے حوالے سے ضروری گائیڈ لائنز فراہم کیں۔

▪️اجلاس میں مختلف قرآنی آیات اور تنظیمی اصولوں کی روشنی میں بریفنگ دی گئی۔ شعبہ جاتی کام اور دعوت کے آغاز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا کہ دعوتی سرگرمیوں کا آغاز مؤثر انداز میں کیا جائے اور منہاج القرآن کا باقاعدہ تعارف عام لوگوں تک پہنچایا جائے۔ مزید برآں مختلف شعبہ جات کو محرم الحرام کے عوامی پروگرامز میں متعارف کروانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

▪️سورۃ الصف (آیت نمبر 4) کے حوالے سے تنظیمی استحکام، نظم و ضبط اور باہمی یکجہتی کی اہمیت اجاگر کی گئی۔ سورۃ الانعام (آیت نمبر 164) کی روشنی میں انفرادی ذمہ داریوں کا احساس دلایا گیا، جبکہ سورۃ الاعراف (آیت نمبر 172) اور سورۃ مریم (آیت نمبر 95) کے حوالے سے علمی و فکری بریفنگ دی گئی۔

▪️اجلاس میں مراکزِ علم کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کے مختلف طریقوں پر غور کیا گیا۔ اس سلسلے میں شارٹ کورسز قرآن کلاسز، آئیں دین سیکھیں کورس اور ’عرفانِ الفقہ کورس کے حوالے سے تفصیلی رہنمائی فراہم کی گئی۔

▪️باہمی مشاورت کے بعد متعدد اہم فیصلے کیے گئے اور تمام عہدیداران کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ اپنے انفرادی معمولات کو یقینی بنائیں اور تنظیمی ڈائری باقاعدگی سے تحریر کریں۔ رفاقت سازی کے فروغ کے لیے خصوصی توجہ دینے پر اتفاق کیا گیا اور نئے افراد کو تحریک کا رفیق بنانے کے لیے مؤثر منصوبہ بندی کی گئی۔ محرم الحرام کے حلقہ جات میں پلان کے مطابق نئے افراد کو مدعو کرنے اور نئی افرادی قوت کو ویمن لیگ کی تنظیمی ورکنگ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تنظیمی و دعوتی نیٹ ورک کی مضبوطی کے لیے وسطی ضلع گوجرانوالہ کی ہر تحصیل کو درج ذیل اہداف تفویض کیے گئے: 20 نئی رفاقتیں، 5 نئے مراکزِ علم کا قیام اور 5 یونین کونسلز میں تنظیم سازی۔

Monthly Meeting Of MWL Central Gujranwala District Discusses Organizational Targets 2026

Monthly Meeting Of MWL Central Gujranwala District Discusses Organizational Targets 2026

Monthly Meeting Of MWL Central Gujranwala District Discusses Organizational Targets 2026

تبصرہ