
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع وزیرآباد کے زیرِاہتمام محفلِ ذکرِ اہلِ بیت علیہم السلام کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا آغاز محترمہ صباحت عمران نے تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا، جبکہ بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں ہدیۂ نعت پیش کرنے کی سعادت محترمہ عریشہ خالد نے حاصل کی۔
محترمہ عطیہ سہیل صاحبہ (صدر منہاج ویمن لیگ وزیر آباد) نے "واقعۂ کربلا بزبانِ سیدہ زینب الکبری رضی اللہ عنہا" کے موضوع پر نہایت ایمان افروز اور فکر انگیز گفتگو فرمائی۔آپ نے واقعۂ کربلا کے مختلف پہلوؤں کو حضرت سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے کردار، صبر، استقامت اور جرأت کی روشنی میں بیان کیا، جس سے شرکاء کے ایمان میں تازگی پیدا ہوئی اور محفل پر رقت و عقیدت کی کیفیت طاری رہی۔ محفل کا اختتام اجتماعی دعا سے ہوا، جس میں امتِ مسلمہ، ملک و ملت کی سلامتی اور شہدائے کربلا کے فیوض و برکات کے حصول کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔



تبصرہ