منہاج ویمن لیگ ضلع اٹک شرقی کے زیرِاہتمام سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد

Syeda Zainab SA Conference MWL Attock 2026

منہاج ویمن لیگ ضلع اٹک شرقی کے زیرِاہتمام سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس باوقار اور کامیاب انداز میں منعقد ہوئی۔پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید بمعہ ترجمہ، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور کانفرنس کے اغراض و مقاصد سے کیا گیا۔ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس میں محترمہ رابعہ مظہر (زونل ہیڈ، نارتھ پنجاب) نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی سیرتِ طیبہ، صبر و استقامت، حق و صداقت پر ثابت قدمی، دینِ اسلام کی سربلندی کے لیے آپؑ کی عظیم قربانیوں اور عصرِ حاضر کی خواتین کے لیے مشعل راہ ہے۔ اس کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی ویڈیو خطاب بھی نشر کیا گیا، جس نے شرکاء کے ایمان، فکر اور جذبۂ عمل کو مزید تقویت بخشی۔

اختتامی نشست میں معزز شرکاء نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے منہاج ویمن لیگ کی دینی، تربیتی اور سماجی خدمات کو سراہا۔ تنظیمی تعارف اور رفاقت کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی، جس کے بعد اجتماعی دعا کے ساتھ کانفرنس اختتام پذیر ہوئی۔ الحمدللہ، کانفرنس کو خواتین کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔ شرکاء نے پروگرام کو نہایت معلوماتی، ایمان افروز اور مؤثر قرار دیا۔ متعدد خواتین نے منہاج ویمن لیگ کے ساتھ وابستہ ہونے کی خواہش کا اظہار کیا، جبکہ اسی موقع پر ایک تاحیات رفاقت بھی حاصل ہوئی، جو اس کانفرنس کی اہم کامیابیوں میں شامل ہے۔ اللہ تعالیٰ اس بابرکت کاوش کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، تمام منتظمات، کارکنان اور معاونین کی خدمات کو قبول فرمائے اور منہاج ویمن لیگ کو دینِ مصطفیٰ ﷺ کی خدمت کے اس مشن میں مزید استقامت اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔

تبصرہ