منہاج القرآن ویمن لیگ نواب شاہ کے زیرِاہتمام عظیم الشان سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد

Syeda Zainab (SA) Conference by MWL Nawabshah 2026

منہاج القرآن ویمن لیگ نوابشاہ کے زیرِاہتمام ماہِ محرم الحرام کی مناسبت سے "عظیم الشان سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس" کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع نوابشاہ کی کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز محترمہ حورین مجیب کی تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جبکہ محترمہ مصباح عمران نے حمدِ باری تعالیٰ اور محترمہ میرب نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔

محترمہ ڈاکٹر نگہت حسن (صدر، منہاج القرآن ویمن لیگ نوابشاہ) نے شانِ اہلِ بیتِ اطہار علیہم السلام میں تحت اللفظ منقبت پیش کی۔ سیکرٹری کوآرڈینیشن منہاج القرآن ویمن لیگ سندھ، محترمہ سائرہ ثناء اللہ نے سندھی زبان میں "کربلا میں سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کا کردار" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعۂ کربلا کے بعد سیدہ زینب سلام اللہ علیہا نے اپنے صبر، استقامت، فصاحت اور بے مثال جرأت کے ذریعے یزیدی ظلم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا اور حق و صداقت کے پیغام کو ہمیشہ کے لیے زندہ کر دیا۔

خصوصی خطاب میں محترمہ صائمہ اسد نے "شہدائے کربلا اور سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی قربانیوں کا اصل مقصد" کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا صبر، شجاعت، حکمت، فصاحت، تدبر اور اللہ تعالیٰ کی رضا پر کامل یقین کی عظیم مثال ہیں۔ آپ سلام اللہ علیہا نے میدانِ کربلا کے بعد اسیری، مصائب اور آزمائشوں کے باوجود حق کے پیغام کو پوری قوت کے ساتھ دنیا تک پہنچایا اور قیامت تک آنے والی نسلوں کے لیے استقامت و کردار کا روشن نمونہ بن گئیں تقریب کے دوران محترمہ طاہرہ نے شانِ اہلِ بیتِ اطہار علیہم السلام میں منقبت پیش کی، جبکہ اختتامی دعا محترمہ زرین بلال نے کروائی۔

کانفرنس میں مہمانانِ خصوصی ڈاکٹر نسیم سومرو، نازیہ معین، ڈاکٹر رانہ زمان، مسز تہذیب، مسز نعیمہ اور مسز صبا نے خصوصی شرکت کی۔ اس بابرکت پروگرام کے کامیاب انعقاد میں ضلعی ناظمہ محترمہ بشریٰ مجیب، ضلع وائس ڈائریکٹر محترمہ قرۃالعین، ضلع ناظمہ دعوت محترمہ قمر، تحصیل ایسرپورہ کی صدر محترمہ عظمیٰ زیدی اور ناظمہ محترمہ فہمیدہ ذوالفقار نے بھرپور انتظامی کردار ادا کیا۔

منہاج القرآن ویمن لیگ معاشرے میں اہلِ بیتِ اطہار علیہم السلام کی محبت، سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے اسوۂ صبر و استقامت اور کردارِ حق کی تعلیمات کو عام کرنے کے اپنے مشن پر مسلسل سرگرمِ عمل ہے۔

تبصرہ