منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیرِاہتمام سالانہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد

MWL Syeda Zainab Salamullah Alayha Conference in Karachi 2026

منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیرِاہتمام سالانہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس کا شاندار انعقاد رائل کلب بال روم، گلشنِ اقبال میں کیا گیا، جس میں کراچی ڈویژن ایسٹ و ویسٹ کی تنظیمی ذمہ داران، سینئر و سابقہ رفقاء، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی نمائندگان، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفث کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جبکہ بارگاہِ رسالت مآب ﷺ اور بارگاہِ اہلِ بیتؑ میں نعت و منقبت کا پُرسوز نذرانہ پیش کیا گیا۔ استقبالیہ کلمات کے بعد مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی معزز اسکالرز نے سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی حیاتِ طیبہ، پیغامِ کربلا اور عصرِ حاضر میں مسلم خواتین کی ذمہ داریوں پر علمی و فکری گفتگو کی۔

کانفرنس کا مرکزی خطاب زونل نگران منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی محترمہ نصرت رعنا ڈار نے کیا۔ انہوں نے "سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کا معرکۂ کربلا میں انقلابی کردار اور آج کی مسلمان عورت" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے خواتین کو دینِ اسلام کی سربلندی، امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے فریضے کی ادائیگی اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے دعوتی و تربیتی سفر کا حصہ بننے کی دعوت دی۔ اس موقع پر مراکزِ علم پراجیکٹ کا تعارف بھی پیش کیا گیا اور خواتین کو اس اہم علمی و دعوتی منصوبے سے وابستہ ہونے کی ترغیب دی گئی۔

تقریب کے اختتام پر سلامِ عقیدت، اجتماعی دعا اور اظہارِ تشکر پیش کیا گیا کانفرنس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تصانیف پر مشتمل کتب اسٹال بھی خصوصی توجہ کا مرکز رہا، جہاں شرکاء نے کتب کا مطالعہ کیا۔ مہمان اسکالرز، نعت و منقبت خواں اور معزز مہمانوں کو شیخ الاسلام کی کتب اور منہاج القرآن ویمن لیگ کا علمی و دعوتی لٹریچر بطورِ تحفہ پیش کیا گیا۔ یہ بابرکت کانفرنس حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے عظیم کردار، پیغامِ صبر و استقامت اور خواتین میں دینی شعور، فکری بیداری اور دعوتی ذمہ داری کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ثابت ہوئی۔

تبصرہ