
منہاج القرآن ویمن لیگ کی جانب سے منہاج کالج برائے خواتین کی طالبات کے تعاون سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں "آئیں دین سیکھیں" کورس کے تحت علمی و تربیتی نشستوں کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ یہ کورس گجرات (منگووال)، ننکانہ صاحب (شاہکوٹ اور مون خان ٹاؤن)، جھنگ، احمد پور سیال، اور منڈی بہاؤالدین (پھالیہ) سمیت مختلف علاقوں میں منعقد کیے گئے، جہاں خواتین، طالبات اور بچوں نے بھرپور جوش و خروش سے شرکت کی۔
کورسز کی تدریس محترمہ آمنہ محمود بٹ، رومان فاطمہ، غلام عائشہ، زینب نور، حافظہ فریدہ کائنات قادری، سیدہ ردا زینب، اور مریم طفیل نے انجام دی۔ ان نشستوں میں وضو کا صحیح طریقہ، نماز کی اہمیت و فضیلت، نماز کا ترجمہ، تجوید، فقہ النساء، آدابِ زندگی، کردار سازی اور دیگر بنیادی دینی و فقہی موضوعات پر مؤثر انداز میں رہنمائی فراہم کی گئی۔ تمام نشستوں میں شرکاء نے غیر معمولی دلچسپی کا اظہار کیا، کورس کو نہایت مفید قرار دیا اور آئندہ بھی دینِ اسلام کی تعلیم حاصل کرنے اور اسے اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔









تبصرہ