منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع راولپنڈی کے زیرِاہتمام التربیہ کیمپ کا انعقاد

Al Tarbiyah Camp Organized By MWL Rawalpindin 2026

منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع راولپنڈی کے زیرِاہتمام ایک روح پرور اور تربیتی التربیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع کے مختلف پی پیز اور تحصیلات سے 60 سے زائد خواتین نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز محترمہ قُصویٰ فاطمہ صاحبہ نے تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا، جس سے محفل کا ماحول نورِ قرآن سے معطر ہو گیا۔

بعد ازاں محترمہ شمائلہ ناز صاحبہ نے تنظیمِ منہاج القرآن کا جامع تعارف پیش کیا اور فیلڈ میں کام کرنے والی خواتین کو درپیش مسائل پر نہایت مؤثر انداز میں رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے دعوتی میدان میں اخلاص، حکمت، استقامت اور بہترین کردار کے ساتھ کام کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

اس بابرکت تربیتی نشست میں چیف گیسٹ محترمہ رابعہ مظہر صاحبہ کوڈینیٹر نارتھ پنجاب نے خصوصی شرکت فرمائی۔ آپ نے دین کی دعوت، تربیتِ نفس، کردار سازی اور معاشرے میں خواتین کے مؤثر کردار پر نہایت ایمان افروز گفتگو کی، جس نے شرکاء کے دلوں میں دین کی خدمت کا جذبہ مزید تازہ کر دیا۔

بعد ازاں محترمہ عائشہ ندیم صاحبہ، آسیہ کریم صاحبہ اور ناہید مظہر صاحبہ نے مختلف جسمانی اور گروہی سرگرمیوں کے ذریعے شرکاء کو بہترین انداز میں ٹائم مینجمنٹ، رفاقت سازی، ٹیم ورک اور فیلڈ میں مؤثر انداز سے کام کرنے کے عملی اصول سکھائے۔ ان سرگرمیوں نے شرکاء میں باہمی تعاون، اعتماد اور تنظیمی شعور کو مزید مضبوط کیا۔

مصطفوی سسٹر کی صدر لائبہ کریم صاحبہ نے ورکنگ کو مزید بہتر بنانے اور ایکٹو ھو نے پر سب کو موٹیویشن دی اختتام پر تمام شرکاء نے اس تربیتی کیمپ کو اپنی علمی، عملی اور روحانی تربیت کے لیے نہایت مفید قرار دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ حاصل شدہ رہنمائی کو اپنی عملی زندگی اور دعوتی میدان میں بروئے کار لاتے ہوئے منہاج القرآن کے مشن کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھائیں گی۔

آخر میں محترمہ عائشہ ندیم صاحبہ نے دعا کروائی اللّٰہ رب العزت اس تربیتی کیمپ کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، تمام منتظمات اور شرکاء کی کاوشوں کو اپنی رضا کا ذریعہ بنائے اور ہمیں دینِ مصطفٰی ﷺ کی خدمت اخلاص، استقامت اور بہترین حکمت کے ساتھ انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

تبصرہ