منہاج القرآن ویمن لیگ کے شعبہ عرفان الہدایہ کے زیرِاہتمام آن لائن حوامیم سیشن کا انعقاد

Irfan Al Hidayah MWL Conducts Online Hawameem Session 2026

منہاج القرآن ویمن لیگ کے شعبہ عرفان الہدایہ کے زیرِانتظام قرآنِ مجید کے ترجمہ و تفسیر پر مشتمل آن لائن حوامیم سیشن کامیابی سے جاری ہے، جس میں پاکستان بھر سے خواتین اور طالبات شوق و ذوق سے شریک ہو رہی ہیں۔

اس علمی نشست میں محترمہ عائشہ بتول بطور قرآن سکالر تدریسی فرائض انجام دے رہی ہیں۔ حالیہ سیشنز میں سورۃ الزخرف اور سورۃ الدخان کے اہم مضامین پر روشنی ڈالی گئی، جن میں قرآنِ مجید کی حقانیت، دعوتِ حق، نبی اکرم ﷺ کی عظمت، نظامِ کائنات، گزشتہ اقوام سے نصیحت، ایمان والوں کی کامیابی، حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دعوت، حق و باطل کی پہچان، آخرت کی تیاری اور دعا کی اہمیت جیسے اہم موضوعات شامل تھے۔ یہ علمی سفر شرکاء کے ایمان، فکر، کردار اور عملی زندگی کو قرآنِ حکیم کی روشنی سے منور کرنے کی ایک بابرکت کاوش ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں قرآنِ کریم کو سمجھنے، اس پر عمل کرنے اور اس کے نور کو عام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

تبصرہ