منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع سرگودھا کے زیرِاہتمام تنظیمی و تربیتی اجلاس کا انعقاد

MWL Sargodha Held Meeting Focuses On Organizational Growth 2026

منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع سرگودھا کے زیرِاہتمام تمام اضلاع و تحصیلات کے زمہ داران اور رفقاء بہنوں کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع، سرگودھا شمالی، سرگودھا جنوبی، سرگودھا وسطی، سرگودھا شرقی بھلوال سے ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔

محترمہ لبنیٰ مشتاق صاحبہ (ہیڈ کوآرڈینیشن کونسل، منہاج القرآن ویمن لیگ ) اور محترمہ سحر عنبرین صاحبہ (ڈائریکٹر مراکزُالعلم، ممبر کوآرڈینیشن کونسل) نے خصوصی شرکت کی۔ محترمہ لبنیٰ مشتاق صاحبہ نے عصرِ حاضر میں رفاقت کی اہمیت، تنظیمی استحکام اور کارکنان کی فکری و عملی رہنمائی پر تفصیلی گفتگو کی۔ جبکہ محترمہ سحر عنبرین صاحبہ نے مراکزُالعلم کے قیام کی ضرورت، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم کی فکرِ اصلاحِ امت، اور معاشرے میں دینی و اخلاقی اقدار کے فروغ کے لیے مراکزُالعلم کے کردار پر روشنی ڈالی۔ میٹنگ کے دوران نئے عہدیداران کا تعارف کروایا گیا، تنظیمی ذمہ داریوں، ماہانہ اہداف اور عملی امور پر رہنمائی فراہم کی گئی، جبکہ مختلف تنظیمی چیلنجز کے مؤثر حل بھی پیش کیے گئے۔اجلاس کا اختتام دعا پر ہوا۔

تبصرہ