منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور UC 220 کے زیرِاہتمام سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد

منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور UC 220 کے زیرِ اہتمام منعقدہ سیدہ زینبؑ کانفرنس کا آغاز قراۃ العین فاطمہ صاحبہ کی دلنشین تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ نقابت کے فرائض زارا ملک صاحبہ نے نہایت احسن انداز میں انجام دیے۔ کانفرنس میں ایگرز کی ننھی منی بچیوں نے درودِ اہلِ بیت پیش کرکے روح پرور ماحول پیدا کیا۔ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ یوسی 220 کی نعت کونسل کی رکن یاسمین جمال صاحبہ نے پیش کی، جبکہ معروف نعت خواں، QTV آرٹسٹ اور یوٹیوبر لائبہ فاطمہ صاحبہ نے گلہائے عقیدت پیش کرکے حاضرین کے دل موہ لیے۔

آخر میں قاریہ سدرہ انور صاحبہ نے نعت و منقبت پیش کرتے ہوئے روحانی کیفیت کو مزید مؤثر بنا دیا۔ استقبالیہ کلمات ناظمہ تربیت نگہت فاطمہ صاحبہ نے پیش کیے۔ کانفرنس سے خصوصی مہمانانِ گرامی نے سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی سیرت، کردار، استقامت اور پیغامِ کربلا کے مختلف پہلوؤں پر نہایت علمی و فکری گفتگو فرمائی۔

مقررین میں شامل تھیں: معصومہ نقوی صاحبہ (رکن مجلسِ وحدت المسلمین، اسلامک اسکالر)، نازنین انور صاحبہ (انفارمیشن سیکرٹری، فرسٹ ڈیموکریٹک فرسٹ پارٹی، رائٹر فارما پلس)، ندا جعفری صاحبہ، محترمہ عائشہ مبشر صاحبہ (خصوصی خطاب)، مقررین نے حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی استقامت، خطبات، حق و باطل کے معرکے میں آپؑ کے تاریخی کردار اور اسوۂ زینبؑ کو عملی زندگی میں اپنانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ کانفرنس کا اختتام درود و سلام اور دعا سے ہوا۔

تبصرہ