منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع گجرات کے زیرِاہتمام تحصیل کوٹلہ عرب میں تنظیم سازی کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد

Minhaj Ul Quran Women League Gujrat Kotla Arab Meeting 2026

گجرات: منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع گجرات کے زیرِاہتمام تحصیل کوٹلہ عرب میں تنظیم سازی کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈویژنل کوآرڈینیٹر محترمہ رخسانہ اعظمت نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس کے دوران محترمہ رخسانہ اعظمت نے شرکاء کو تنظیم کے اغراض و مقاصد، آئندہ کے تنظیمی لائحۂ عمل اور ذمہ داریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ اخلاص، نظم و ضبط اور باہمی تعاون کو اپنا شعار بناتے ہوئے تنظیمی و دعوتی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھائیں۔

اجلاس میں تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تحصیل کوٹلہ عرب کی 8 رکنی تنظیم تشکیل دی گئی۔ نومنتخب عہدیداران اور اراکین کو ان کی انفرادی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا اور انہیں اپنی ذمہ داریاں احساسِ ذمہ داری، دیانت اور خدمت کے جذبے کے ساتھ ادا کرنے کی تلقین کی گئی۔اجلاس کے اختتام پر محترمہ رخسانہ اعظمت نے کارکنان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تنظیمی سرگرمیوں میں متحرک اور فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔ شرکاء نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے مشن کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھانے، باہمی تعاون کو فروغ دینے اور اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

تبصرہ