
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع خوشاب کے زیرِ اہتمام تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں محترمہ لبنیٰ مشتاق صاحبہ (ہیڈ کوآرڈینیشن کونسل) اور محترمہ حافظہ سحر عنبرین صاحبہ ( ممبر کوآرڈینیشن کونسل) نے خصوصی شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانا، ذمہ داران کی تربیت، قائدانہ صلاحیتوں کو نکھارنا اور تنظیمی اہداف کے حصول کے لیے مؤثر حکمتِ عملی سے آگاہ کرنا تھا۔
اس موقع پر شرکاء کو تنظیمی ذمہ داریوں، دعوتی و تربیتی امور، ماہانہ اہداف اور عملی منصوبہ بندی کے حوالے سے مفصل رہنمائی فراہم کی گئی نیز محترمہ لبنیٰ مشتاق نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے ماہانہ میٹنگز کے لائحہ عمل،اہداف کی تقسیم ،ماہانہ رپورٹ کی تیاری اور تنظیمی ذمہ داران کو انکی ذمہ داریوں کے متعلق تفصیلی بریف کیا۔ ورکشاپ میں شرکاء نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور تنظیمی خدمات کو مزید مؤثر، منظم اور فعال انداز میں انجام دینے کے عزم کا اظہار کیا۔







تبصرہ