
لاہور: جامعۃ الازہر الشریف مصر سے کونسل آف سینئر اسکالرز، الازہر الشریف کے سیکریٹری جنرل اور ورلڈ ایسوسی ایشن فار الازہر گریجویٹس (WAAG) کے صدر الأستاذ الدكتور عباس عبد اللاہ نے منہاج کالج برائے خواتین کا دورہ کیا اور سینئر کلاسز کی طالبات سے خطاب کیا۔ کالج پہنچنے پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور پرنسپل آفتاب خان قادری نے دیگر فیکلٹی ممبران کے ہمراہ معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔
تقریب میں وائس پرنسپل ڈاکٹر حمیرا ناز، اُم حبیبہ اسماعیل، ڈاکٹر جویریہ حسن، ڈاکٹر یاسمین ظفر، ڈاکٹر غلام احمد، مس سمیعہ زاہد سمیت سینئر اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر الأستاذ الدكتور عباس عبد اللاہ نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے علم کے حصول، اعلیٰ اخلاق، دینی و روحانی تربیت اور کردار سازی کی اہمیت پر گفتگو کی۔ انہوں نے طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں مثبت اور مؤثر کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔















تبصرہ