43ویں عالمی میلاد کانفرنس: منہاج القرآن ویمن لیگ کی جانب سے ملک بھر سے آنے والی خواتین شرکاء کا محبت و عقیدت سے استقبال

43rd Global Milad Conference Women Welcome 2026

43ویں عالمی میلاد کانفرنس کے موقع پر خواتین پنڈال میں ملک بھر سے آنے والی معزز شرکاء کا استقبال نہایت محبت و عقیدت کے ساتھ کیا گیا۔ پنڈال کی جانب بڑھتے ہوئے راستوں پر استقبال کے خوبصورت مناظر آنے والی خواتین کے لیے خوشی اور قلبی مسرت کا باعث بنے۔ محبتِ مصطفیٰ ﷺ سے معمور فضا میں خواتین کا استقبال پھولوں کی پتیوں، درود و سلام کی صداؤں اور خوش آمدیدی کلمات سے کیا گیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی ایگزیکٹو ٹیم خواتین کے استقبال کے لئے اس موقع پر موجود تھی۔

43rd Global Milad Conference Women Welcome 2026

43rd Global Milad Conference Women Welcome 2026

43rd Global Milad Conference Women Welcome 2026

43rd Global Milad Conference Women Welcome 2026

43rd Global Milad Conference Women Welcome 2026

43rd Global Milad Conference Women Welcome 2026

43rd Global Milad Conference Women Welcome 2026

43rd Global Milad Conference Women Welcome 2026

43rd Global Milad Conference Women Welcome 2026

43ویں عالمی میلاد کانفرنس میں خواتین شرکاء اور قافلوں کے لیے خصوصی رجسٹریشن ڈیسک قائم

MWL Registration Desk Milad Conference 2026

43ویں عالمی میلاد کانفرنس کے عظیم الشان اجتماع میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی جانب سے ایک منظم رجسٹریشن ڈیسک قائم کیا گیا۔ اس رجسٹریشن ڈیسک کے ذریعے ملک بھر سے آنے والے قافلوں کا نہ صرف اندراج کیا گیا بلکہ خواتین کی رہنمائی، معلومات کی فراہمی اور رجسٹریشن کے تمام مراحل کو بہ حُسن و خوبی انجام دیا گیا۔

MWL Registration Desk Milad Conference 2026

MWL Registration Desk Milad Conference 2026

MWL Registration Desk Milad Conference 2026

43ویں عالمی میلاد کانفرنس: طالبات کے لیے مصطفوی سسٹرز ڈیسک کا قیام

MWL Registration Desk Milad Conference 2026

43ویں عالمی میلاد کانفرنس میں طالبات کے لیے خصوصی طور پر قائم کیا گیا مصطفوی سسٹرز ڈیسک نوجوان نسل کو عشقِ رسول ﷺ، دینی شعور اور مصطفوی فکر سے جوڑنے کی ایک خوبصورت کاوش تھی۔ ڈیسک پر موجود سسٹرز نے ملک بھر سے آنے والی طالبات کا نہایت محبت، خلوص اور خوش اخلاقی سے استقبال کیا۔ طالبات کو مصطفوی سسٹرز کے پلیٹ فارم سے وابستگی اور اس کے تعلیمی و تربیتی مقاصد سے آگاہ کیا گیا۔ عشقِ مصطفیٰ ﷺ سے معمور ماحول میں نوجوان طالبات کی بھرپور شرکت اس بات کا خوبصورت اظہار تھی کہ نئی نسل بھی محبتِ رسول ﷺ کے پیغام سے جڑی ہوئی ہے اور اپنی زندگی کو سیرتِ طیبہ ﷺ کی روشنی میں سنوارنے کا عزم رکھتی ہے۔

MWL Registration Desk Milad Conference 2026

MWL Registration Desk Milad Conference 2026

MWL Registration Desk Milad Conference 2026

MWL Registration Desk Milad Conference 2026

MWL Registration Desk Milad Conference 2026

MWL Registration Desk Milad Conference 2026

MWL Registration Desk Milad Conference 2026

43ویں عالمی میلاد کانفرنس: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے میڈیکل کیمپ کا قیام

MWL Registration Desk Milad Conference 2026

43ویں عالمی میلاد کانفرنس کے موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے قائم کیا گیا میڈیکل کیمپ شرکائے کانفرنس کے لیے ایک قابلِ تحسین سہولت ثابت ہوا۔ بڑی تعداد میں آنے والی خواتین کے لیے طبی معاونت اور ابتدائی طبی سہولیات کی فراہمی کا باقاعدہ انتظام کیا گیا، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں فوری مدد میسر ہو۔ میڈیکل کیمپ میں موجود ڈاکٹرز ،پیرامیڈیکل سٹاف اور رضاکار بہنیں نہایت مستعدی، خلوص اور ذمہ داری کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیتے رہے۔

MWL Registration Desk Milad Conference 2026

MWL Registration Desk Milad Conference 2026

43ویں عالمی میلاد کانفرنس: سسٹرز سائبر ٹیم کے سوشل میڈیا کیمپ کے ذریعے محبتِ رسول ﷺ کا پیغام عالمی سطح پر اجاگر

MWL Registration Desk Milad Conference 2026

43ویں عالمی میلاد کانفرنس کے موقع پر قائم سسٹرز سائبر ٹیم کے سوشل میڈیا کیمپ کے ذریعے لمحہ بہ لمحہ کانفرنس کے روح پرور مناظر، پیغامات اور سرگرمیوں کو ڈیجیٹل دنیا تک پہنچانے کا فریضہ انجام دیا جاتا رہا۔ سوشل میڈیا کیمپ میں موجود ٹیم مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے عالمی میلاد کانفرنس کے پیغام، شرکاء کے جذبات اور خوبصورت لمحات کو دنیا بھر میں موجود ناظرین تک پہنچانے میں مصروف رہی۔ کیمرے، موبائل اسکرینز، لائیو کوریج اور مسلسل اپ ڈیٹس کے درمیان یہ کیمپ جدید ذرائع ابلاغ کے ذریعے محبتِ رسول ﷺ کے پیغام کو عالمی سطح پر عام کرنے کا مؤثر ذریعہ بنا رہا۔

MWL Registration Desk Milad Conference 2026

MWL Registration Desk Milad Conference 2026

MWL Registration Desk Milad Conference 2026

MWL Registration Desk Milad Conference 2026

43ویں عالمی میلاد کانفرنس: حی علی الفلاح فری آن لائن اسلامک لرننگ کورسز کا خصوصی ڈیسک

MWL Registration Desk Milad Conference 2026

43ویں عالمی میلاد کانفرنس میں حی علی الفلاح فری آن لائن اسلامک لرننگ کورسز کا خصوصی ڈیسک قائم کیا گیا۔ اس ڈیسک کا مقصد خواتین اور طالبات کو اسلامی تعلیمات سے وابستہ ہونے، دینی فہم کو بہتر بنانے اور اپنی علمی و روحانی تربیت کے لیے مختلف کورسز سے متعارف کروانا تھا۔ ڈیسک پر موجود ذمہ داران نے شرکاء کو کورسز کے خدوخال اور طریقۂ کار کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

43ویں عالمی میلاد کانفرنس: خواتین شرکاء کے لیے ضیافتِ میلاد کا اہتمام

MWL Ziyafat at 43rd Milad Conference2026

43ویں عالمی میلاد کانفرنس کے پُرنور اجتماع میں میزبانی کی ایک دل آویز روایت کے طور پر شرکائے کانفرنس کے لیے ضیافتِ میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ ضیافت کا یہ اہتمام محض کھانے کی فراہمی نہیں بلکہ مہمان نوازی، ایثار اور خدمتِ خلق کے مصطفوی اسلوب کی عملی تصویر تھا۔ عشقِ رسول ﷺ سے معمور اس اجتماع میں جب ہزاروں خواتین ایک ساتھ ضیافت سے مستفید ہوئیں تو منظر میں ایک منفرد اپنائیت اور روحانی کیفیت محسوس ہوئی۔ رضاکار خواتین پوری مستعدی سے اپنی ذمہ داریاں نبھاتی رہیں اور نظم و ضبط کے ساتھ شرکاء تک ضیافت پہنچانے میں مصروف رہیں۔

تبصرہ