43ویں عالمی میلاد کانفرنس: مسز فضہ حسین قادری کی خواتین پنڈال میں آمد

Fizza Hussain Qadri 43rd Global Milad Conference 2026

43ویں عالمی میلاد کانفرنس کے خواتین پنڈال میں مسز فضہ حسین قادری کی آمد نے ماحول کو مزید پُررونق اور پُرجوش بنا دیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی ایگزیکٹو ٹیم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ مسز فضہ حسین قادری نے خواتین پنڈال میں جاری مختلف سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا اور کارکنان کی محنت، نظم و ضبط اور خدمت کے جذبے کو سراہا۔ رجسٹریشن ڈیسک سے لے کر میڈیکل کیمپ، سوشل میڈیا کیمپ اور دیگر انتظامی شعبہ جات تک، ہر مقام پر خواتین رضاکار اپنی ذمہ داریاں خلوص اور مستعدی سے نبھاتی دکھائی دیں۔ ان کی آمد نے کارکنان کے حوصلوں کو مہمیز دی اور یہ احساس مزید گہرا کیا کہ محبتِ مصطفیٰ ﷺ کے اس عظیم اجتماع کی کامیابی کے پیچھے ہزاروں خواتین کی منظم اور مخلص محنت کارفرما ہے۔

Fizza Hussain Qadri 43rd Global Milad Conference 2026

Fizza Hussain Qadri 43rd Global Milad Conference 2026

Fizza Hussain Qadri 43rd Global Milad Conference 2026

Fizza Hussain Qadri 43rd Global Milad Conference 2026

Fizza Hussain Qadri 43rd Global Milad Conference 2026

Fizza Hussain Qadri 43rd Global Milad Conference 2026

Fizza Hussain Qadri 43rd Global Milad Conference 2026

Fizza Hussain Qadri 43rd Global Milad Conference 2026

43ویں عالمی میلاد کانفرنس: مسز فضہ حسین قادری کی موجودگی میں جشنِ میلاد کی خوبصورت کیک کٹنگ تقریب

Fizza Hussain Qadri 43rd Global Milad Conference 2026

43ویں عالمی میلاد کانفرنس کے اختتام پر مسز فضہ حسین قادری کی موجودگی میں کیک کٹنگ کی خوبصورت تقریب منعقد ہوئی، جس نے جشنِ میلاد کی خوشیوں کو مزید دوبالا کر دیا۔ کیک کٹنگ کے دوران آتشبازی کے خوبصورت مظاہرے نے آسمان کو رنگ و نور سے منور کر دیا۔ پنڈال میں موجود خواتین نے اس خوبصورت منظر کو محبت و مسرت کے جذبات کے ساتھ ملاحظہ کیا۔ ہر سمت درود و سلام کی صدائیں، چہروں پر خوشی اور فضاؤں میں جشن کی کیفیت نمایاں تھی۔

تبصرہ