سندھ زون وزٹ دوسرا دن: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام بھان سعید آباد میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد

Bhan Saeedabad Minhaj Women League Milad Conference DAY TWO 2026

بھان سعید آباد: منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی وفد، محترمہ عائشہ مبشر ممبر کوآرڈینیشن کونسل و زونل ناظمہ سندھ، ہزارہ، خیبر پختونخوا اور محترمہ رافعہ فاطمہ نائب ناظمہ دعوت و منہاج نعت کونسل نے سندھ کے 6 روزہ تنظیمی دورے کے دوسرے روز بھان سعید آباد میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام منعقدہ محفل میلاد النبی ﷺ میں شرکت کی۔ محترمہ عائشہ مبشر نے محفل سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے قرآن مجید کی آیت مبارکہ ’’لَقَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ أَنْفُسِكُمْ عَزِیْزٌ عَلَیْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِیْصٌ عَلَیْكُمْ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ‘‘ کی روشنی میں حضور نبی اکرم ﷺ کے اعلیٰ و ارفع حسب و نسب، رحمت و شفقت اور امت کے ساتھ خیر خواہی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔

انہوں نے حضرت عباس رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث مبارکہ کی روشنی میں بیان کیا کہ اللہ تعالیٰ نے مخلوق میں سے حضور نبی اکرم ﷺ کو بہترین، بہترین گروہ، بہترین قبیلے اور بہترین خاندان میں منتخب فرمایا۔ انہوں نے حضرت جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے نجاشی کے دربار میں دیے گئے تاریخی بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اہل مکہ حضور نبی اکرم ﷺ کے نسب، صداقت، امانت اور پاک دامنی سے بخوبی واقف تھے، اسی لیے آپ ﷺ کی دعوتِ حق نے معاشرے کو توحید، سچائی، امانت داری، پاکیزگی، صلہ رحمی اور حسنِ سلوک کی تعلیم دی۔ محترمہ عائشہ مبشر نے کہا کہ قرآن و حدیث سے محفل میلاد النبی ﷺ کی اصل ثابت ہے اور حضور نبی اکرم ﷺ کی تشریف آوری پوری انسانیت کے لیے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے۔

آیت مبارکہ کے الفاظ ’’عَزِیْزٌ عَلَیْهِ مَا عَنِتُّمْ‘‘ کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کو امت کی مشقت اور تکلیف انتہائی گراں گزرتی ہے، جبکہ ’’حَرِیْصٌ عَلَیْكُمْ‘‘ میں آپ ﷺ کی امت کی دنیا و آخرت کی بھلائی کے لیے بے پایاں خیر خواہی کا بیان ہے۔ انہوں نے مجددیت اور تجدید و احیائے دین کو ’’حَرِیْصٌ عَلَیْكُمْ‘‘ کے مفہوم کا ایک محقق اور ثابت شدہ تسلسل قرار دیتے ہوئے مجددِ مئۃ حاضرہ حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور تحریک منہاج القرآن کی دینی و تجدیدی خدمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مصطفوی معاشرے کی تشکیل اور نسلوں کے ایمان کے تحفظ کے لیے ہر گھر کو مرکزِ علم اور حلقاتِ درود و فکر کے ذریعے محبت، اطاعت و اتباعِ رسول ﷺ کا گہوارہ بنانے پر زور دیا۔

Bhan Saeedabad Minhaj Women League Milad Conference DAY TWO 2026

Bhan Saeedabad Minhaj Women League Milad Conference DAY TWO 2026

Bhan Saeedabad Minhaj Women League Milad Conference DAY TWO 2026

Bhan Saeedabad Minhaj Women League Milad Conference DAY TWO 2026

Bhan Saeedabad Minhaj Women League Milad Conference DAY TWO 2026

Bhan Saeedabad Minhaj Women League Milad Conference DAY TWO 2026

تبصرہ