عارف والا: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام تنظیمی اجلاس کا انعقاد

Minhaj Women League Arifwala Organizational Session 2026

منہاج القرآن ویمن لیگ عارف والا کے زیرِاہتمام تنظیمی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا۔ بعد ازاں بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ اجلاس میں محترمہ صائمہ نور (زونل ناظمہ سنٹرل پنجاب) محترمہ حناء فاطمہ (ڈپٹی ڈائریکٹر ایگرز) نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر تنظیم نو کے سلسلہ میں پانچ رکنی ضلعی باڈی تشکیل دی گئی۔ مختلف عہدوں کے لیے ذمہ داران کا انتخاب عمل میں لایا گیا اور نومنتخب ذمہ داران کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کرتے ہوئے باقاعدہ ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ اجلاس میں اس کے علاوہ تنظیم کے سابقہ کارکنان اور ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ان کی سابقہ تنظیمی خدمات اور کاوشوں کو سراہا گیا، جبکہ گزشتہ تنظیمی سرگرمیوں اور کارکردگی سے متعلق رپورٹس کا جائزہ بھی لیا گیا۔ سابقہ تجربات کی روشنی میں آئندہ تنظیمی امور کو مزید مؤثر، منظم اور فعال انداز میں آگے بڑھانے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ محترمہ صائمہ نور نے ماہانہ تنظیمی میٹنگز کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے باقاعدگی سے اجلاس منعقد کرنے اور تنظیمی رابطہ مضبوط بنانے کی ہدایات دیں۔

اس کے علاوہ داعیاتِ مصطفوی مشن کورس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ذمہ داران و کارکنان کو کورس میں بھرپور شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دی گئی۔ نئی تشکیل پانے والی پانچ رکنی ضلعی باڈی کے اراکین نے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے اور تنظیمی مقاصد کے فروغ کے لیے اخلاص، محنت اور باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اجلاس کے اختتام پر نئی ذمہ داران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا اور تنظیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔

Minhaj Women League Arifwala Organizational Session 2026

Minhaj Women League Arifwala Organizational Session 2026

Minhaj Women League Arifwala Organizational Session 2026

تبصرہ