سندھ زون: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام دادو میں محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد

Bhan Saeedabad Minhaj Women League Milad Conference DAY TWO 2026

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام دادو میں محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی وفد محترمہ عائشہ مبشر (ممبر کوارڈینیشن کونسل، زونل ناظمہ سندھ، ہزارہ، خیبر پختونخواہ)، محترمہ رافعہ فاطمہ (نائب ناظمہ دعوت و منہاج نعت کونسل) نے محفل میلاد النبی ﷺ میں شرکت کی۔ منہاج نعت کونسل نے آقائے دو جہاں کی مدح خوانی کے ذریعے شرکاء محفل کے قلوب و اذہان کو منور کیا۔ محترمہ عائشہ مبشر صاحبہ ممبر کوآرڈینیشن کونسل زونل ناظمہ سندھ خیبر پختونخواہ ہزارہ نے محبت و اتباع سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر گفتگو کیا اور قرآن مجید فرقان حمید کی سورۃ آل عمران کی 164 ویں آیت مبارکہ لَقَدۡ مَنَّ اللّٰہُ عَلَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ اِذۡ بَعَثَ فِیۡہِمۡ رَسُوۡلًا مِّنۡ اَنۡفُسِہِمۡ یَتۡلُوۡا عَلَیۡہِمۡ اٰیٰتِہٖ وَ یُزَکِّیۡہِمۡ وَ یُعَلِّمُہُمُ الۡکِتٰبَ وَ الۡحِکۡمَۃَ ۚ وَ اِنۡ کَانُوۡا مِنۡ قَبۡلُ لَفِیۡ ضَلٰلٍ مُّبِیۡنٍ "بیشک اللہ نے مسلمانوں پر بڑا احسان فرمایا کہ ان میں انہی میں سے (عظمت والا) رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھیجا جو ان پر اس کی آیتیں پڑھتا اور انہیں پاک کرتا ہے اور انہیں کتاب و حکمت کی تعلیم دیتا ہے، اگرچہ وہ لوگ اس سے پہلے کھلی گمراہی میں تھے۔‏" کی روشنی میں شرکاء محفل سے اس عظیم ترین نعمت یعنی ”بعثت پیغمبر اسلام “ کے متعلق گفتگو کی۔

حقیقت میں یہ ان سوالات کا جواب ہے جو نو مسلموں کے دل میں جنگ احد کے بعد اٹھتے تھے۔ وہ سوچتے تھے کہ ہم ان مشکلات و مصائب میں کیوں گرفتار ہیں۔ قرآن انہیں کہتا ہے: اگر تمہیں اس راہ میں نقصان اٹھانا پڑا ہے تو یہ نہ بھول جاوٴ کہ اللہ نے تمہیں ایک بہت بڑی نعمت عطا کی ہے، اس نے پیغمبر مبعوث کیا ہے جو تمہاری تربیت کرتا ہے اور تمہیں کھلی گمراہیوں سے روکتا ہے، اس عظیم نعمت کی حفاظت کے لئے تم جتنی بھی کوشش کرو اور تمہیں جتنی بھی قیمت دینا پڑے حقیر ہے۔ یہ بات قابل توجہ ہے کہ اس کا ذکر ” لقد من اللہ علیٰ المومنین “ (خدا نے مومنین پر احسان کیا ہے) سے شروع ہوتا ہے یہ لفظ در اصل ” من “ سے ہے جس کا معنی ہے ” وہ پتھر جن سے چیزوں کو تولا جاتا ہے “ اسی لئے ہر قیمتی چیز اگر وہ عملی پہلو رکھتی ہوتو اسے منت کہتے ہیں یعنی کسی نے دوسرے کو عملی طور پر عظیم نعمت عطا کی ہو۔

مندرجہ بالا آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: پروردگار نے مومنین پر احسان کیا یعنی انہیں عظیم نعمتیں عطا کی۔ نبی کریم ﷺ کی ایک خوبی یہ ہے کہ وہ خود انہی کی جنس اور نوع بشر میں سے ہے "من انفسھم" وہ فرشتوں یا دیگر نوع کی مخلوق میں سے نہیں ہے۔ ان کی سیرت و اعمال تربیت کے لئے بہترین نمونہ اور ذریعہ ہیں۔ کیونکہ” عمل کی زبان “سے ہر زبان میں بہتر تبلیغ کی جا سکتی ہے اور یہ اس صورت میں ممکن ہے کہ جب نبی اکرم ﷺ بصورت ظاہری بشری صفات کے حامل ہوں۔ مثال کے طور پر اگر انبیاء ملائکہ کے ہم جنس ہوتے تو لوگوں کی طرف سے یہ سوال باقی رہتا کہ اگر وہ گناہ نہیں کرتے تو کیا اس کی یہ وجہ نہیں کہ وہ شہوت وغضب اور ہر طرح انسانی احتیاجات بشری غرائز و سرشت کے حامل نہیں ہیں اور یوں انبیاء کا عملی تبلیغات کا پروگرام ختم ہو کر رہ جاتا۔ اسی لئے انبیاء کا انتخاب انسانوں میں سے انہی حاجات، ضروریات، غرائز اور طبائع کے ساتھ کیا گیا ہے تا کہ وہ سب کے لئے نمونہ معمل بن سکیں۔

یَتْلُوا عَلَیْہِمْ آیاتِہِ وَ یُزَکِّیہِمْ وَ یُعَلِّمُہُمُ الْکِتابَ وَ الْحِکْمَةَ پھر فرمایا نبی اکرمﷺ نے مومنوں کو تین عظیم فیض عطا فرمائے۔ پہلا ان کے سامنے پروردگار عالم کی آیات پڑھنا، تلاوت کرنا اور ان کے کانوں اور افکار و اعمال کو ان آیات کے تابع کرنا۔ دوسرا تعلیم یعنی ان حقائق کو ان کی روح تک پہنچانا۔ تیسرا تزکیہ نفس یعنی اخلاقی و انسانی ملکات کی تربیت اور نشو نما کر کے انسان مرتضیٰ کے درجے پر پہنچانا۔ انھوں نے تحریک منہاج القرآن کو اس آیت کی روشنی میں مشن مصطفی کریم ﷺ کا ایک جامع تسلسل اور مظہر قرار دیتے ہوئے تحریک کی رفاقت اور مجدد المئۃ الحاضرہ کے قائم کردہ تنظیمی سٹرکچر میں شمولیت کو تعلیم و تربیت کا ایک جامع منہج قرار دیا۔ پروگرام کے آخر میں دادو میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی تنظیم تشکیل دی گئی۔

Bhan Saeedabad Minhaj Women League Milad Conference DAY TWO 2026

Bhan Saeedabad Minhaj Women League Milad Conference DAY TWO 2026

Bhan Saeedabad Minhaj Women League Milad Conference DAY TWO 2026

Bhan Saeedabad Minhaj Women League Milad Conference DAY TWO 2026

تبصرہ