منہاج القرآن ویمن لیگ سنٹرل پنجاب کے زیراہتمام آن لائن داعیاتِ مصطفوی مشن کورس کا نواں روز

Minhaj Women League Mustafavi Mission Course Day nine 2026

منہاج القرآن ویمن لیگ سنٹرل پنجاب کے زیرِ اہتمام جاری ’’آن لائن داعیاتِ مصطفوی مشن کورس‘‘ کے نویں روز بھی علمی، فکری اور تربیتی نشستوں کا انعقاد کیا گیا۔ کورس کا مقصد خواتین ذمہ داران و کارکنان کی علمی و فکری صلاحیتوں کو نکھارنا، دعوتِ دین کے تقاضوں سے روشناس کروانا اور انہیں دعوتی، تنظیمی و تدریسی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنے کے لیے تیار کرنا ہے۔

محترمہ حافظہ سحر عنبرین نے مراکزِ علم سلیبس کی تدریسی تربیت و حفظِ حدیث‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے نصاب کی مؤثر تدریس، تدریسی عمل کو بامقصد بنانے اور طالبات تک دینی تعلیمات کو بہتر انداز میں منتقل کرنے کے اصول بیان کیے۔ انہوں نے احادیثِ مبارکہ کو یاد کرنے، ان کے مفاہیم کو سمجھنے اور تعلیماتِ نبوی ﷺ کو عملی زندگی میں اپنانے کی اہمیت بھی اجاگر کی۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ایک کامیاب داعیہ کے لیے علمِ دین سے مضبوط تعلق اور مؤثر اندازِ تدریس بنیادی اہمیت رکھتے ہیں، تاکہ مراکزِ علم کو تعلیم و تربیت، کردار سازی اور اصلاحِ معاشرہ کے مؤثر مراکز بنایا جا سکے۔

محترمہ صائمہ نور صاحبہ، زونل ناظمہ سنٹرل پنجاب نے کتاب ’’الروض الباسم من خلق نبی الخاتم ﷺ‘‘ کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے ہر کارکن کے نصابِ زندگی اور بطور داعیہ ہمارے پہلے نصاب کی حیثیت سے متعارف کروایا۔ انہوں نے اپنے لیکچر میں اس امر پر زور دیا کہ سیرتِ مصطفیٰ ﷺ اور آپ کے اخلاقِ کریمہ کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہر داعیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ مراکزِ علم کے ذریعے علم و شعور کی روشنی ہر گھر تک پہنچائی جائے گی، جہالت کی تاریکی کا خاتمہ ہوگا اور اسی جدوجہد کے نتیجے میں ایک حقیقی مصطفوی معاشرے کی تشکیل ممکن ہوگی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مراکزِ علم کے چراغ ہر گھر میں روشن کر کے تعلیم، تربیت اور اصلاحِ معاشرہ کے مشن کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

Minhaj Women League Mustafavi Mission Course Day nine 2026

Minhaj Women League Mustafavi Mission Course Day nine 2026

Minhaj Women League Mustafavi Mission Course Day nine 2026

Minhaj Women League Mustafavi Mission Course Day nine 2026

تبصرہ