منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام معلمات کی ٹریننگ کے لئے دوسرے روز مراکز علم ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

Minhaj Women League Marakiz e Ilm Training Workshop Day 1 2026

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام مراکز علم ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کے دوسرے روز محترمہ حافظہ سحر عنبرین (ممبر کوآرڈینیشن کونسل) نے ’’اللہ کے لیے محبت اور دوستی کرنے کا اجر‘‘ کے موضوع پر لیکچر دیا۔ لیکچر میں احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے باہمی محبت، دینی مجالس میں شرکت، باہمی ملاقات اور اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی فضیلت بیان کی گئی۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ حقیقی محبت وہ ہے جو دنیاوی مفادات کے بجائے اخلاص، تقویٰ اور رضائے الٰہی کی بنیاد پر قائم ہو۔

قرآنِ مجید کی سورۃ الزخرف کی آیت 67 کی روشنی میں واضح کیا گیا کہ قیامت کے دن دنیاوی مفادات پر قائم دوستیاں دشمنی میں بدل جائیں گی، سوائے ان دوستیوں کے جو تقویٰ کی بنیاد پر قائم ہوں گی۔ مزید احادیثِ مبارکہ کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی خاطر محبت کرنے والوں کے بلند درجات اور عظیم اجر کو اجاگر کیا گیا. اس نشست کا مقصد معلمات میں اخلاص، تقویٰ اور رضائے الٰہی کی بنیاد پر باہمی تعلقات استوار کرنے کا شعور اجاگر کرنا اور ان اوصاف کو اپنے عملی کردار اور تدریسی ذمہ داریوں کا حصہ بنانا تھا۔

تبصرہ