منہاج القرآن ویمن لیگ پھالیہ کے زیراہتمام میلاد النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد

Milad un Nabi Conference Minhaj Women League Phalia 2026

منہاج القرآن ویمن لیگ پھالیہ کے زیرِاہتمام میلاد النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔ محترمہ قاریہ سدرہ انور نے نہایت خوبصورت انداز میں بارگاہ رسالت ماب میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ محترمہ اُمِّ حبیبہ اسماعیل (ڈائریکٹر منہاجینز سسٹرز ڈیپارٹمنٹ) نے محبتِ و اتباع رسول ﷺ ، کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے اسوۂ حسنہ کے مطابق زندگی گزارنے کے اصول بیان کیے۔

محبت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا لازمی تقاضا یہ ہے کہ ہماری سیرت اور اخلاق حضور کے اسوہ کے مطابق ہوں انہوں نے مزید کہا کہ عصر حاضر میں منہاج القرآن محبت و اتباع رسول صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کے پیغام کو فروغ دے رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے منہاج القرآن کی رفاقت اختیار کرنے کی بھی ترغیب دی۔

صدر منہاج القرآن ویمن لیگ پھالیہ محترمہ کوثر صاحبہ نے تمام معزز مہمانوں کی آمد پر دلی شکریہ ادا کیا اور کانفرنس کے انعقاد میں تعاون کرنے والی تمام خواتین کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر حضور سیدی شیخ الاسلام کی کتب کے سٹال اورمراکز علم اور رفاقت ڈیسک کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

تبصرہ