صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری خصوصی خطاب کریں گے

لاہور (27 اکتوبر 2026ء) منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ’’تربیتی کورس‘‘ کی اختتامی تقریب 30 اکتوبر 2026ء، بروز جمعہ، دوپہر مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صفہ ہال میں منعقد ہوگی۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تقریب سے خصوصی خطاب کریں گے۔ ’’داعیات مصطفوی مشن کورس‘‘ کا مقصد خواتین میں دینی و اصلاحی شعور بیدار کرنا، انہیں اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانا اور معاشرے کی فکری، اخلاقی اور تربیتی اصلاح کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بنانا ہے۔
تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی قیادت، اسکالرز اور ملک بھر سے کورس میں شریک ہونے والی طالبات شریک ہیں۔ تقریب میں کورس کی اہمیت، خواتین کی دینی و تربیتی ذمہ داریوں اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے ان کے کردار کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔

تبصرہ