منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام "داعیاتِ مصطفوی کورس" کی اختتامی تقریب کا انعقاد

معاشرے کی اصلاح میں عورت کا کردار اہم ترین ہے: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

Prof Dr Hussain Mohi Ud Din Qadri MWL Daiyat Course 2026

لاہور: صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مرکزی سیکریٹریٹ پر منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام منعقدہ "داعیاتِ مصطفوی کورس" کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے نزدیک وہ گھر ہے جہاں انسان کو قلبی سکون میسر ہو۔ گھر کی عمارت مزدور اور مستری بناتے ہیں مگر گھر کو قلبی سکون کا مسکن اس کے مکین بناتے ہیں۔ جس جھونپڑی میں سکون ہے وہ جھونپڑی عالی شان محل سے بہتر ہے۔ گھر کو ذہنی سکون کا مرکز بنانے کی ذمہ داری عورت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ معاشرے کو امن و سکون کا گہوارہ بنانے کے لیے بیٹیوں کی تعلیم و تربیت پر سب سے زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ گھر معاشرے کی بنیاد ہے۔ ابن خلدون لکھتے ہیں کہ قوموں کا عروج و زوال ان کی اجتماعی عادات سے جڑا ہوا ہوتا ہے اور اجتماعی عادات گھر کے ماحول سے ترتیب پاتی ہیں۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ سارا معاشرہ ٹھیک ہو جائے تو پھر ہمیں اس کی ابتدا اپنے گھر کو ٹھیک کرنے سے کرنا ہوگی، اور اس ضمن میں اہم کردار ماں کا ہے۔ اللہ رب العزت نے مرد کو رزق کے لیے محنت کرنے کی ذمہ داری دی ہے اور عورت کو گھر کی حفاظت اور اسے امن و تربیت کا مرکز بنانے کی ذمہ داری دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم کا مستقبل اولاد کی شکل میں گھر کی چاردیواری میں پرورش پاتا ہے۔ والدین کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ اولاد کو بہترین تعلیم و تربیت کے ساتھ سوسائٹی کے سپرد کریں۔ خرابی گلیوں، بازاروں، محلوں میں نہیں ہے، نہ ہی خرابی ایوانوں اور میدانوں میں ہے۔ اچھے اور برے انسان کی پرورش کے ذمہ دار گھرانہ اور والدین ہیں۔ والدین اولاد کی جس طرح کی تربیت کرکے سوسائٹی کو دیتے ہیں، ویسی ہی سوسائٹی ہوتی ہے۔ انہوں نے خواتین کو نصیحت کی کہ گھر کو امن اور سکون کا مرکز بنائیں، عبادت و ریاضت کا مسکن بنائیں اور اولاد کی تربیت کا پہلا اسکول بنائیں۔

انہوں نے اختتام کرتے ہوئے کہا کہ میاں بیوی آپس میں ہمیشہ سچ بولیں۔ اگر والدین آپس میں جھوٹ بولیں گے تو اولاد بھی اسی طرح جھوٹ بولے گی اور جھوٹ بولنے کو عیب نہیں جانے گی اور یوں جھوٹ سوسائٹی کے رگ میں سرایت کرتا چلا جائے گا۔ گھر میں عورت کا سب سے بڑا ہتھیار نرمی ہے۔ سختی سے گھر کمزور ہوتے ہیں اور نرمی سے رشتے اور گھریلو حالات سدھارنے میں کارآمد ہے۔ نرمی دشمنوں کے دل کو بھی نرم کرتی ہے۔ بیوی نرمی سے اپنے خاوند کی بری عادات چھڑوا لیتی ہے۔ خواتین خواہشات کو بڑھنے نہ دیں، اپنے خاوند کی آمدن کے مطابق گھر کا بجٹ بنائیں، اس سے گھر میں سکون رہے گا۔ خاوند اور بیوی گھریلو معاملات میں مشورہ کریں، اس سے مشترکہ ذمہ داری کا احساس اجاگر ہوتا ہے۔

تقریب میں الحاج عبدالغفور قادری، نائب ناظمِ اعلی میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی، گروپ ہیڈ منہاج القرآن ویمن لیگ کرنل ریٹائرڈ خالد جاوید، ڈاکٹر محمد فاروق رانا، عبدالستار منہاجین، حافظ سعید رضا بغدادی، آفتاب احمد قادری، علی سعد القادری، عائشہ مبشر، لبنیٰ مشتاق، حافظہ سحر عنبرین، ام حبیبہ اسماعیل، ثناء وحید، سعدیہ الماس، ہریرہ باور، عاصمہ رفیق سمیت اساتذہ، سینٹرل پنجاب کی ذمہ داران اور کورس کی شرکاء نے شرکت کی۔

تبصرہ