
منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد زون کے زیرِاہتمام مرکزی تنظیمی و تربیتی دورے کے پہلے روز محترمہ لبنیٰ مشتاق صاحبہ، ہیڈ کوآرڈینیشن کونسل منہاج القرآن ویمن لیگ اور محترمہ سحر عنبرین صاحبہ، ہیڈ کوآرڈینیشن کونسل نے اسلام آباد زون کی ٹیم کے ہمراہ تحصیل سٹی ون اور تحصیل ایکسپریس وے کا تنظیمی و تربیتی دورہ کیا۔ دونوں تحصیلات میں تنظیمی ذمہ داران کے ساتھ خواتین کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی اور مرکزی قائدین کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس دورے کا بنیادی مقصد تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال اور مستحکم بنانا، کارکنان کی فکری و نظریاتی تربیت، دعوتی و تربیتی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور تنظیمی ذمہ داران میں تجدیدِ عزم اور احساسِ ذمہ داری پیدا کرنا تھا۔ اس موقع پر مرکزی قائدین نے تنظیمی استحکام، باہمی رابطہ کاری، دعوت و تربیت کی اہمیت اور مراکزِ علم کے فروغ کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔ خواتین کو تحریک منہاج القرآن کے مصطفوی مشن کے فروغ میں اپنا مؤثر کردار ادا کرنے کی ترغیب دی گئی۔ یہ دورہ تنظیمی ذمہ داران اور کارکنان کے لیے تجدیدِ عزم، فکری رہنمائی اور تنظیمی سرگرمیوں میں مزید بہتری کا باعث بنا۔







تبصرہ