اسلام آباد: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام مرکزی تنظیمی و تربیتی دورے کا دوسرا اور تیسرا روز

Minhaj Women League Islamabad Organisational Visit and Training Session day 2 2026

منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد زون کے زیرِاہتمام مرکزی تنظیمی و تربیتی دورے کے دوسرے اور تیسرے روز محترمہ لبنیٰ مشتاق صاحبہ اور محترمہ سحر عنبرین صاحبہ،کوآرڈینیشن کونسل منہاج القرآن ویمن لیگ، نے اسلام آباد زون کی ٹیم کے ہمراہ مختلف تحصیلات کا تنظیمی و تربیتی وزٹ کیا۔ اس موقع پر مختلف تحصیلات کی تنظیمی ذمہ داران اور کارکنان کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ اس دورے کا بنیادی مقصد تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال و مستحکم بنانا، کارکنان کی فکری و نظریاتی تربیت، دعوتی و تربیتی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور تنظیمی ذمہ داران میں احساسِ ذمہ داری اور تجدیدِ عزم پیدا کرنا تھا۔

اس موقع پر مرکزی قائدین نے تنظیمی استحکام، مؤثر باہمی رابطہ کاری، دعوت و تربیت کی اہمیت اور مراکزِ علم کے فروغ کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔ شرکاء کو تحریکِ منہاج القرآن کے مصطفوی مشن کے فروغ میں اپنا مؤثر کردار ادا کرنے اور دعوتِ دین کی جدوجہد کو مزید منظم و مؤثر بنانے کی ترغیب دی گئی۔یہ تنظیمی و تربیتی دورہ ذمہ داران اور کارکنان کے لیے فکری و نظریاتی رہنمائی، جذبۂ خدمت کی تجدید اور تنظیمی و دعوتی سرگرمیوں میں مزید بہتری کا مؤثر ذریعہ ثابت ہوا۔

Minhaj Women League Islamabad Organisational Visit and Training Session day 2 2026

Minhaj Women League Islamabad Organisational Visit and Training Session day 2 2026

Minhaj Women League Islamabad Organisational Visit and Training Session day-2 2026

تبصرہ