شور کوٹ کینٹ میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

مورخہ 8 اگست 2009ء بروز ہفتہ تحصیل شور کوٹ کینٹ میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں مرکز کی طرف سے محترمہ صائمہ فیاض نائب ناظمہ تنظیمات، محترمہ فریحہ خان ناظمہ دعوت اور مریم حفیظ نائب ناظمہ تربیت نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ محترمہ فریحہ خان نے تحریک اور قائد تحریک کا تعارف پیش کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے مقصد پیش کیے۔ دعوت کی اہمیت و حکمت عملی اور ٹیم ورکنگ کی اہمیت کے بارے محترمہ صائمہ فیاض نے گفتگو کی۔ محترمہ مریم حفیظ نے تربیت کی ضرورت و اہمیت پر اظہار کیا اور سی ڈی ایکسچینج کی اہمیت پر زور دیا۔ ورکشاپ کے آخر میں سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی۔

رپورٹ : مریم حفیظ

تبصرہ