خواتین کی تعلیم و تربیت سنتِ مصطفیٰ ﷺ ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

عورتیں مردوں کی طرح فرائض، جدوجہد، اور اجر و ثواب میں برابر ہیں
شیخ الاسلام کی خواتین کے ''التربیہ کیمپ 2023'' سے خصوصی گفتگو
تربیتی کیمپ سے منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل کی صدر ڈاکٹر غزالہ قادری نے خطاب کیا

Al-Tarbiyah Camp 2023

لاہور (26 نومبر 2023ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج القران ویمن لیگ کے زیراہتمام منعقدہ ''ایک روزہ التربیہ 2023 کیمپ'' سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی تعلیم و تربیت کرنا سنتِ مصطفیٰ ﷺ ہے۔ پورے عہدِ نبوی میں حضور نبی اکرم ﷺ اور امہات المومنین و داعیہ صحابیات کی طرف سے خواتین کی تعلیم و تربیت کی گئی۔ اگر معاشرے کے اخلاقی بگاڑ کو درست کرنا ہے تو پھر عورت کو تعلیم کے ساتھ تربیت دینا ہوگی اور اس کے اسلام کے داعیہ والے کردار کا احیاء کرنا ہوگا۔ مصطفوی تعلیمات و اخلاق سے آراستہ داعیہ ماں ایک گھر نہیں بلکہ پوری سوسائٹی کے لیے باعثِ خیر و ثمرات ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عورت کو کچن یا گھر کی چاردیواری میں بند رکھنے کے رویوں کا اسلام کی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ عورتیں مردوں کی طرح فرائض، جدوجہد، اور اجر و ثواب میں برابر ہیں۔ انہوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک روزہ کامیاب تربیتی کیمپ اور اس میں شریک ایک ہزار سے زائد خواتین عہدیداروں کو مبارکباد دی، کامیاب التربیہ کیمپ کے انعقاد پر شیخ الاسلام نے منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل کی صدر ڈاکٹر غزالہ قادری، منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان کی صدر ڈاکٹر فرح ناز، نائب صدر سدرہ کرامت اور التربیہ کیمپ کی جملہ منتظمین کو مبارکباد دی۔

Al-Tarbiyah Camp 2023

تربیتی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر غزالہ قادری نے کہا کہ اسلام نے خواتین کے فعال سماجی، معاشرتی، دینی، تعلیمی و تربیتی کردار کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ ہمیں انفرادی سوچ سے نکل کر اجتماعی سوچ پیدا کرنی ہے۔ ذاتی اختلافات کو اجتماعی مفادات پر فوقیت حاصل نہیں ہونی چاہیئے۔ ایمان اور کردار کی طاقت سے سوسائٹی کو ظلمت و جہالت کے اندھیروں سے نکالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تعمیری رویوں کی بات ہوتی ہے وہاں شیطان کے حملے تیز ہوجاتے ہیں، ایمان اور شخصی کردار شیطان کے حملوں سے بچاتے ہیں۔ انہوں نے اپنے خصوصی لیکچر میں کہا کہ آج حقوق نسواں، تکریمِ نسواں، ویمن امپاورمنت، صنفی امتیازات، صنفی تشدد بڑے چیلنج بنے ہوئے ہیں اور ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایام منائے جاتے ہیں، جبکہ اسلام وہ واحد ضابطہ حیات ہے جس نے عورت کو ماں، ساس، بہن، بیٹی، بہو اور بیوی کا مقام دے کر اس کی تکریم اور حقوق و فرائض کا تعین کر دیا۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ تکریم نسواں کا مصطفوی ماحول پیدا ہوجائے تو پیغمبر اسلام کی سیرتِ طیبہ کا مطالعہ کیا جائے اور آپؐ کے فرامین کو ہم اپنی زندگیوں پر نافذ کریں۔ انہوں نے کہا کہ تحریکِ منہاج القرآن پیغمبر اسلام ﷺ کی تعلیمات کے مطابق خواتین کے مثبت فعال اور موثر کردار کے لیے عملی اقدامات میں کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام نے سوسائٹی کو علم و امن اور اخلاق و کردار کے اوصاف سے متصف کرنے کے لیے 25 ہزار مراکزِ علم قائم کرنے کا ویژن دیا ہے۔ خواتین اس ویژن کو عمل کا جامہ پہنانے کے لیے فیصلہ کُن کردار ادا کرسکتی ہیں۔ انہوں نے ملک کے طول و ارض سے تربیتی ورکشاپ میں شرکت کرنے والے خواتین عہدیداروں کے جذبۂ خدمتِ دین کو سراہا اور انہیں مبارکباد دی۔

Al-Tarbiyah Camp 2023

Al-Tarbiyah Camp 2023

Al-Tarbiyah Camp 2023

Al-Tarbiyah Camp 2023

Al-Tarbiyah Camp 2023

Al-Tarbiyah Camp 2023

Al-Tarbiyah Camp 2023

Al-Tarbiyah Camp 2023

Al-Tarbiyah Camp 2023

Al-Tarbiyah Camp 2023

Al-Tarbiyah Camp 2023

ورکشاپ سیشن

Al-Tarbiyah Camp 2023

Al-Tarbiyah Camp 2023

Al-Tarbiyah Camp 2023

Al-Tarbiyah Camp 2023

Al-Tarbiyah Camp 2023

تبصرہ